وزیراعظم کی چینی سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتیں منتقل کرنے کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے ممتاز کاروباری اداروں کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) میں سرمایہ کاری کریں اور اپنی صنعتیں منتقل کر کے پاکستان کو اپنی ترجیحی سرمایہ کاری منزل بنائیں۔
یہ دعوت وزیراعظم نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد، بیجنگ میں چینی کاروباری شخصیات سے اہم ملاقاتوں کے دوران دی۔ ان ملاقاتوں کا مقصد چین اور پاکستان کے درمیان بی ٹو بی سطح پر سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق، ملاقاتوں کے دوران صنعتی تعاون، خاص طور پر ٹیکسٹائل، آئی ٹی، زراعت، معدنیات، ڈیجیٹل روابط، ای کامرس اور خلائی ٹیکنالوجی جیسے جدید شعبوں میں باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی۔
سرمایہ کاروں کو سہولیات اور اعتماد کی یقین دہانی
وزیراعظم نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا چکے ہیں، جن میں چینی شہریوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی، بڑے ہوائی اڈوں پر خصوصی بوتھس کی تنصیب اور ٹیکس مراعات شامل ہیں۔
انہوں نے “خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل” (SIFC) کا بھی تذکرہ کیا، جو سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور تعاون کو مؤثر بنانے کے لیے ایک کلیدی پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہی ہے۔
سی پیک کے دوسرے مرحلے پر زور
شہباز شریف نے کہا کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں صنعتی تعاون کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، اور چینی کمپنیوں کے لیے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ پاکستان کی ہنر مند اور کم لاگت لیبر، سستی خام مال کی دستیابی اور خطے سے جڑے اسٹریٹجک مقام سے فائدہ اٹھائیں۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے، صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا اور سی پیک کا وژن مشترکہ خوشحالی کے ذریعے حقیقت کا روپ دھارے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
ویب ڈیسک : پاکستان میں توانائی کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے ہیں، آف شوربڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوگئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکیورٹی وژن کے مطابق مقامی وسائل کی ترقی میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، پاکستان کو 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس oil and gas کے ذخائر کی تلاش کے سلسلے میں اہم حاصل ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق زیر سمندر تیل اورگیس کیلئے ڈرلنگ کے دوران سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ
کامیاب بولیاں 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر کے وسیع رقبے پر محیط ہیں، انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمت عملی کامیاب رہی۔کامیاب بڈنگ راؤنڈ اپ اسٹریم سیکٹرمیں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ترکیہ پیٹرولیم،یونائیٹڈ انرجی اورینٹ پیٹرولیم اورفاطمہ پیٹرولیم نے شمولیت کی،اوجی ڈی سی ایل،پی پی ایل،ماڑی انرجیز اور پرائم انرجی کامیاب بڈرز میں شامل ہیں۔
امریکی ادارے ڈیگلیور اینڈ میکناٹن نے پاکستان کے سمندری علاقے میں تقریباً 100 ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ممکنہ ذخائرکا اندازہ لگایا ہے۔ آف شور راؤنڈ 2025 کے ذریعے پاکستان میں توانائی کے نئے باب کا آغاز ہو گیا ہے جو ملکی معیشت اور توانائی کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری