بالی ووڈ اداکار آشیش ورنگ انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار آشیش ورنگ 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا انتقال جمعہ کو ہوا۔ موت کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
آشیش ورنگ نے اپنے کیریئر میں کئی یادگار فلموں میں معاون کردار ادا کیے۔ ان کی مشہور فلموں میں سوریا ونشی، مردانی، سمبا، سرکس اور ایک ولن ریٹرنز شامل ہیں۔ خاص طور پر پولیس افسر کے کردار میں ان کی پرفارمنس کو فلم بینوں نے بہت پسند کیا۔
فلموں کے ساتھ ساتھ وہ مراٹھی ٹی وی ڈراموں اور مختلف اشتہارات میں بھی دکھائی دیے، جہاں ان کی موجودگی نے ناظرین پر گہرا اثر چھوڑا۔ اپنے فنی سفر میں انہوں نے بالی ووڈ کے بڑے فنکاروں جیسے امیتابھ بچن، عامر خان، رانی مکھرجی، اجے دیوگن، اکشے کمار، کترینہ کیف اور رنویر سنگھ کے ساتھ بھی کام کیا۔
ان کے اچانک انتقال کی خبر نے مداحوں اور فلم انڈسٹری کو افسردہ کر دیا ہے۔ ساتھی فنکاروں نے ان کی فنی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آشیش ورنگ اپنی جاندار اداکاری اور یادگار کرداروں کے باعث ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز