انگلینڈ کا ریکارڈ ساز کارنامہ، جنوبی افریقہ کو عبرتناک شکست
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
اولڈ ٹریفورڈ (اسپورٹس ڈیسک) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 146 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں نئی مثال قائم کر دی۔
میزبان ٹیم نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ فل سالٹ نے 39 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کرکے انگلینڈ کا ریکارڈ اپنے نام کیا، انہوں نے مجموعی طور پر 60 گیندوں پر 141 رنز جوڑے۔ سالٹ نے لیام لیونگسٹون کا 2021 میں بنایا گیا ریکارڈ توڑ دیا۔
کپتان جوس بٹلر نے بھی دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 83 رنز اسکور کیے اور سالٹ کے ساتھ 126 رنز کی شراکت قائم کی۔ ہیری بروک نے ناقابلِ شکست 41 جبکہ جیکب بیتھیل نے 24 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی اوپنرز ایڈن مرکرم اور رائن رکلٹن نے تیز آغاز ضرور کیا لیکن جوفرا آرچر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے دونوں کو آؤٹ کر دیا۔ آرچر نے 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سیم کرن نے 11 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 158 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ نے میچ 146 رنز سے اپنے نام کیا، جبکہ سیریز کا فیصلہ کن میچ اتوار کو ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔