حیدرآباد،کوہسار سوسائٹی کا نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کوہسار ایچ ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے رہنماؤں ایڈووکیٹ عبدالقیوم خان، ایڈوکیٹ یحی خانزادہ، ایڈوکیٹ سید جمیل الرحمن، ایڈوکیٹ عبدالستار، ایڈوکیٹ مسرور رضا خان، شاہد حسین قریشی، مختیار احمد، را ؤساجد، محمد یوسف، غلام حسین غوری، بابر قائم خانی، و دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی سمیت ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سوسائٹی پر مسلط نام نہاد منیجنگ کمیٹی کیخلاف کارروائی کرکے کی تحویل میں موجود ریکارڈ برآمد کیا جائے اور سوسائٹی کے ہائیکورٹ کے جج کی نگرانی میں انتخابات کرائے جائیں۔سوسائٹی کے رہائشی افراد کو پانی بجلی سمیت دیگر سہولیات فوری طورپر فراہم کی جائے، انہوں نے کہاکہ ایچ ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی میں 15برس سے مینجنگ کمیٹی کے نام پر ایک قبضہ گروپ مسلط ہے جس نے ابھی تک کوئی الیکشن نہیں کرائے اور جعلسازی کرکے سوسائٹی کے پلاٹوں پر قبضے، دو نمبر فائل بنانے اور بھتہ خوری میں مصروف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اویس راجپوت نامی مینجنگ کمیٹی کا نام نہاد چیئرمین جوکہ کئی برس سے جعلسازی کے ذریعے سوسائٹی پر مسلط ہے اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ایچ ڈی اے ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ کسی کو نہیں پتہ کہ کس کے پاس ہے اور نہ ہی اس کے آفس کا پتہ ہے کہ وہ کہاں ہے، مینجنگ کمیٹی جوکہ اسٹے آرڈر پر چل رہی ہے اس کیخلاف سوسائٹی کے الاٹیز نے چار آئینی درخواستیں ہائیکورٹ میں دائر کی ہوئی ہیں جو کئی سالوں سے التواء کا شکار ہیں جبکہ سوسائٹی کے مکین اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، انہوں نے کہاکہ سوسائٹی میں واسا اپنی بنیادی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے، مکین باقاعدگی سے بل اداکرتے ہیں لیکن انہیں پینے کا پانی تو دور کی بات انہیں گھریلو استعمال کیلئے بھی آلودہ پانی تک فراہم نہیں کیا جاتا ہے۔ ہزاروں افراد پینے اور گھریلو استعمال کیلئے پانی ٹینکر ز مافیا سے خریدنے پر مجبور ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوسائٹی کے
پڑھیں:
کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات پر اہم اجلاس ہوا جس میں مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ملک بھر میں توانائی کے مؤثر استعمال اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کارجبکہ جاری کفایت شعاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
موسمِ گرما میں دن کے دورانیے میں اضافے اور بلند درجہ حرارت کے پیش نظر کمیٹی نے دکانوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل کاروبار کے اوقات کار رات 9 بجے تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھیںلاہور میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پھر سے نافذ، پرانے اوقات کار بحال
اجلاس کے فیصلوں کے مطابق ریسٹورنٹس، کیفے اور دیگر کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروسز ان اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات کے اوقات کار رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ فارمیسیز، ہسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات سمیت ضروری سروسز کو ان پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے ان فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
اجلاس میں وفاقی وزراء برائے پیٹرولیم، موسمیاتی تبدیلی، اطلاعات اور آئی ٹی و ٹیلی کام، وزیر اعظم کے معاونینِ خصوصی برائے خزانہ اور نائب وزیراعظم، وفاقی سیکریٹریز تجارت، کابینہ، پیٹرولیم اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشنز کے علاوہ صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔کمیٹی نے ایجنڈے میں شامل دیگر امور اور کیسز کی بھی منظوری دی۔