امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو حال ہی میں کیلیفورنیا کے ساحل سانتا باربرا کے قریب پیری کی یاٹ ’’کاراول‘‘ (Caravelle) پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت بھرے لمحات گزارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 40 سالہ کیٹی پیری اور 53 سالہ جسٹن ٹروڈو یاٹ کے بالائی حصے میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور بوسہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس سے مہینوں سے گردش کرتی افواہوں کی باضابطہ تصدیق ہوگئی۔

دونوں انتہائی پُرسکون نظر آئے اور اردگرد موجود سیاحوں کی موجودگی سے بالکل بے فکر دکھائی دیے۔ اس موقع پر کیٹی پیری سیاہ رنگ کے سوئمنگ سوٹ میں ملبوس تھیں جبکہ ٹروڈو کو ان کی پیٹھ پر ہاتھ رکھے ہوئے دیکھا گیا۔

قریب ہی موجود عینی شاہد  نے ٹروڈو کو ان کے بازو پر بنے منفرد ’Haida raven‘ ٹیٹو سے پہچانا جو کینیڈا کی مقامی تہذیب سے ان کے تعلق کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ کیٹی پیری ان دنوں اپنے عالمی ٹور میں مصروف ہیں جس سے وہ اب تک تقریباً 8 کروڑ ڈالر کی کمائی کرچکی ہیں۔

جسٹن ٹروڈو نے رواں سال تقریباً ایک دہائی بعد وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ دیا تھا اور اگست 2023 میں اپنی اہلیہ صوفی گریگوار سے باضابطہ علیحدگی اختیار کی تھی۔ ان کے تین بچے 18 سالہ زیویئر، 16 سالہ ایلا گریس اور 11 سالہ ہیڈریئن ہیں۔

دوسری جانب کیٹی پیری کی پانچ سالہ بیٹی ڈیسی ڈوو بلوم ہے جو اداکار اور سابق منگیتر اورلینڈو بلوم سے ہے۔ پیری اور بلوم نے رواں سال اپنی 9 سالہ رفاقت ختم کی تھی۔ اس سے قبل وہ 2010 سے 2012 تک کامیڈین رسل برانڈ سے شادی کے بندھن میں بندھی رہیں۔

پیری اور ٹروڈو کے درمیان رومانس کی افواہیں سب سے پہلے جولائی میں اُس وقت سامنے آئی تھیں جب دونوں کو مونٹریال کے معروف ریستوران Le Violon میں ایک ساتھ کھانا کھاتے دیکھا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جسٹن ٹروڈو کیٹی پیری پیری اور

پڑھیں:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت  آج قیمت کتنی ہوگئی؟

کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمتوں میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 165ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 38ہزار 862 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 76ہزار 253روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

سونے کے نرخوں کے برعکس بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1.60ڈالر کے اضافے سے 53.70ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت مزید 160روپے کے اضافے سے 5ہزار 642روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 138روپے کے اضافے سے 4ہزار 699روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی طبیعت ناسازی سے متعلق خبروں پر سخت تشویش ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • بانی پی ٹی آئی کی طبیعت ناسازی سے متعلق خبروں پر سخت تشویش ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت  آج قیمت کتنی ہوگئی؟
  • پشاور: 24 انچ ٹرانسمیشن لائن پھٹ گئی، گیس کی فراہمی شدید متاثر
  • آخری رسومات سے چند منٹ قبل 65 سالہ خاتون تابوت میں زندہ ہوگئی
  • ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار، حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کرتا رہا؟
  • ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کس راستے سے آئے؟ ویڈیو سامنے آگئی
  • مہندی تقریب دلہا دلہن کے ہاتھ میں گیس کے غبارے اچانک پھٹ پڑے
  • ملک میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی
  • مہر تصدیق