data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کی مسلسل تباہ حالی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس ملک چلانے کے لئے اہلیت، صلاحیت اور قابلیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، نااہلی اور غلط پالیسیوں نے پاکستان کے مضبوط اداروں کو کھوکھلا کر دیا ہے اور اب رہی سہی کسر بے دریغ نجکاری نے پوری کر دی ہے۔محمد جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ منافع بخش قومی اداروں کو اونے پونے فروخت کرنا دراصل قومی اثاثوں کی لوٹ مار کے مترادف ہے۔ یہ نجکاری عوامی مفاد میں نہیں بلکہ مخصوص طبقے کو فائدہ پہنچانے کے لیے کی جا رہی ہے، جس کا خمیازہ عام شہری کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیا عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔امیر جماعت اسلامی پنجاب نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، نوجوان مایوسی اور اضطراب کا شکار ہیں جبکہ حکومت کے پاس روزگار فراہم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس منصوبہ موجود نہیں۔ تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، جو ایک سنگین قومی المیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لاقانونیت اور بے امنی میں اضافہ حکومت کی رٹ ختم ہونے کا ثبوت ہے۔ چوری، ڈکیتی، اغوا اور دیگر جرائم روز کا معمول بن چکے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سیاسی دباؤ کے باعث آزادانہ طور پر اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں اور انصاف کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔محمد جاوید قصوری نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں شفاف، دیانتدار اور عوام دوست نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن سے پاک نظام، مضبوط ادارے اور اسلامی اصولوں پر مبنی معیشت ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ عوام نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کر کے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ ملک کو ایک محفوظ، خوشحال اور خودمختار مستقبل کی طرف لے جایا جا سکے۔

وقائع نگار خصوصی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی جاوید قصوری نے کہا کہ

پڑھیں:

قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔

پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی