اسلام آباد (آئی این پی) مخصوص نشستوں پر بحال 19 ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔مخصوص نشستوں پر بحال 19 ارکان قومی اسمبلی کو ایک سال سے زائد کی تنخواہیں ملنے کی راہ ہموار ہوگئی،وزارت قانون نےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کوگرین سگنل دے دیا،وزارت قانون کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ فیصلے کےبعد بحال ہونے والے ارکان کا پہلا نوٹیفکیشن ہی قابل اطلاق ہوگا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بحال ایم این ایز کو بقایا تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ورکنگ شروع کردی۔ انیس ایم این ایزکو گیارہ کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی متوقع ہے،ہر ایم این اے کو تقریبا ساٹھ لاکھ روپے ملیں گے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےوزارت قانون اور الیکشن کمیشن سے باضابطہ رہنمائی مانگی تھی،الیکشن کمیشن نے تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پر چھوڑ دیا تھا۔ذرائع قومی اسمبلی ک ےمطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی حتمی منظوری کے بعد ارکان کو جنوری میں ادائیگیاں متوقع ہیں، 19 ایم این ایزکوبقایا تنخواہوں کی مد میں 11 کروڑروپے سے زائد ادا ہوں گے،ہر ایم این اے کو تقریبا 60 لاکھ روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کئے جائیں گے۔سپریم کورٹ نے 13 مئی 2024 کو مخصوص نشستوں کے ارکان معطل کیے تھے،2 جولائی 2025 کو سپریم کورٹ نے تمام ارکان کو بحال کر دیا تھا،بحال ہونے والوں میں 16 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ تنخواہوں کی ادائیگی مخصوص نشستوں

پڑھیں:

قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔

پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع