data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251229-02-11
کراچی (پ ر)انور انصاری نے شاعری اور خطاطی میں اپنا لوہا منوایا ہے ۔انورانصاری کی شاعری میں زندگی اور جینے کی تمنا وآرزو ہے ۔حکومت انور انصاری جیسے بڑے شاعر کو ایوارڈسے نوازے ۔کراچی ادبی فورم کی جانب سے انور انصاری کے ساتھ شام منانا احسن اقدام ہے ۔یہ باتعالمی شہرت یافتہ مزاح گو شاعر خالد عرفان نے کراچی ادبی فورم کے زیراہتمام ممتاز سینئر شاعر اور خطاط انور انصاری کے ساتھ ایک شام کے موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں کہی ۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر افتخار احمد ملک ایڈووکیٹ ،مہمان اعزازی مظہر ہانی ،حامد اسلام خان ،ممتاخطاط طارق ٹونکی ،خالد سباء ،ارشاد آفاقی، رئیس احمد خان ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ اس موقع معروف شاعر اختر سعیدی نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر ممتاز شعراء کرام ہما ساریہ ،کامران صدیقی ،احمد خیال،افضل ہزاروی ، ضیاء حیدر زیدی ،کشوررعدیل جعفری ،مقبول زیدی ، یوسف چشتی ،ڈاکٹرنثاراحمد نثار،محمدعلی گوہر،یامین وارثی ،اختر سعیدی ،انور انصاری کے علاوہ مہمان خصوصی ڈاکٹرافتخاراحمد ملک اورصدر محفل خالد عرفان نے بھی اپنا کلام پیش کیا ۔اس موقع پر صدر محفل خالد عرفان نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ہی کراچی علمی وادبی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا تھا۔کراچی میں عالمی سطح کے ادیب اور شعراء پیدا کئے ہیں ۔نسل نو کو غالب ،میر اور علامہ اقبال سے روشناس کرایا جائے ۔مہمان خصوصی معروف علمی ادبی شخصیت سینئر شاعر افتخار احمد ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ انور انصاری ہمارے عہد کے بڑے شاعرتھے ان کے اعزازیں کراچی ادبی فورم کی جانب تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خالد عرفان

پڑھیں:

کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔

ڈاکٹر آکاش قتل کے گرفتار تینوں ملزمان ڈاکو فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔

ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار