Daily Mumtaz:
2026-07-24@10:33:11 GMT

2025 متعدد معروف شخصیات کی ایک دوسرے سے راہیں جدا

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

2025 متعدد معروف شخصیات کی ایک دوسرے سے راہیں جدا

کراچی (نیوزڈیسک)سال 2025 جہاں پاکستان میں بڑی تبدیلیوں کاحامل رہا،وہیں شوبزاورکھیلوں سےوابستہ نامورشخصیات کی نجی زندگیوں میں بھی غیرمعمولی اتارچڑھاؤ دیکھنےمیں آیا،رواں برس متعدد معروف ہستیوں کی علیحدگیوں نے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔رواں برس علیحدگی اختیار کرنے والی اہم شخصیات کی تفصیل درج ذیل ہے۔

سابق قومی کرکٹر عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی علیحدگی رواں سال کی سب سے زیادہ زیرِ بحث خبر رہی۔عماد وسیم کی جانب سے علیحدگی کے اعلان کے بعد ان کی اہلیہ ثانیہ نےسوشل میڈیا پر سنگین الزامات عائدکرتےہوئےدعویٰ کیاکہ انکا گھر ایک تیسری شخصیت کی مداخلت کی وجہ سے اجڑ گیا۔

گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی، جنہیں سوشل میڈیا پر ایک مثالی جوڑی قرار دیا جاتا تھا، نے اس سال اپنی منگنی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ شادی کے منتظر مداح اس وقت صدمے سے دوچار ہوئے جب دونوں فنکاروں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم علیحدگی کی حتمی وجوہات کو نجی رکھا گیا۔

بےباک اداکاری کے لیےمشہور مہربانو کی شادی سے متعلق کئی ماہ سےجاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ خود اداکارہ نےکیا۔ ایک حالیہ سیشن میں مداح کے سوال پر انہوں نے تصدیق کی کہ وہ اب شادی شدہ نہیں ہیں۔ مہربانو نے 2022 میں شاہ رخ کاظم علی سے شادی کی تھی، لیکن 2025 کے وسط میں انسٹاگرام سے تصاویر ہٹانے کے بعد ان کی طلاق کی خبریں گرم تھیں۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ خوشبو نے رواں برس اداکار ارباز خان سے اپنی راہیں جدا کر لیں۔ ایک انٹرویو میں خوشبو نے سابق شوہر پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مشکل وقت میں ارباز خان نے ان کا ساتھ نہیں دیا، جس کے باعث ان کے لیے اس رشتے کو برقرار رکھنا ناممکن ہو گیا تھا۔

معروف ٹک ٹاکر سحرحیات اورسمیع رشیدکی طلاق بھی 2025 کی بڑی خبروں میں شامل رہی۔ 2024 میں پہلی اولاد کی پیدائش کے بعد مداحوں کو امید تھی کہ ان کے تعلقات بہتر ہوں گے،لیکن رواں برس دونوں نے قانونی طور پرعلیحدگی اختیارکرلی۔

اداکارہ اور مصنفہ میرا سیٹھی نے بھی ستمبر 2025 میں اپنے شوہر بلال صدیقی سے علیحدگی کی تصدیق کی۔ میرا سیٹھی، جو اپنی بے باک گفتگو اور قلمی صلاحیتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، نے اس مشکل دور کو اپنی زندگی کا ایک شخصی سفر قرار دیتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ اب ان کی راہیں جدا ہو چکی ہیں۔

اداکارہ شرمین حنا رضوی، جنہوں نے چند سال قبل ہی عمار احمد سے شادی کی تھی، نے بھی رواں برس اپنی علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ ان کے درمیان کچھ ایسے اختلافات تھے جنہیں حل کرنا ناممکن ہو گیا تھا، جس کے بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک کی دنیا کے مقبول جوڑے ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی علیحدگی نے بھی رواں برس کافی سرخیاں بٹوریں۔ دونوں نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کی تصاویر ہٹانے کے بعد مداحوں کو باقاعدہ طور پر اپنی راہیں جدا کرنے کی اطلاع دی، جس پر ان کے فالوورز نے کافی افسوس کا اظہار کیا۔

اداکارہ انوشے عباسی نے رواں برس اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک بڑا انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی طلاق دراصل چھ سال قبل ہو چکی تھی، لیکن انہوں نے اس معاملے کو اپنی نجی زندگی تک محدود رکھا اور اب جا کر اس کی عوامی سطح پر تصدیق کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مداحوں کو راہیں جدا رواں برس انہوں نے کے بعد

پڑھیں:

قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، جج آئینی عدالت

وفاقی آئینی عدالت میں اسلام قبول کرکے شادی کرنے والی ماریہ شہباز نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی  نے استفسار کیا کہ عدالتی فیصلے میں غلطی کیا ہے؟ وکیل درخواست گزار  نے جواب دیا کہ عدالت نے کم سن بچی کے نکاح کو درست قرار دیا، ماریہ شہباز کم عمر ہے اسے ورغلا کر مذہب تبدیلی کرائی گئی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی  نے استفسار کیا کہ عمر کم بھی ہو تو ایک شادی اگر ہوجائے تو قانون میں اس کا حل کیا ہے؟ وکیل درخواست گزار  نے جواب دیا کہ شادی کیلئے 18 سال کی عمر کا قانون ہے، قانون کی خلاف ہونے والی شادی برقرار نہیں رہ سکتی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، بچی نے ڈسٹرکٹ کورٹ سے آئینی عدالت تک کہیں نہیں کہا کہ اس کیساتھ زبردستی ہوئی، 
آپ کا اسرار ہے تو اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سے معاونت لے لیتے ہیں۔

عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی، جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

آئینی عدالت نے 26 مارچ کو ماریہ شہباز کی والد کو حوالگی کی درخواست خارج کی تھی، عدالت نے قرار دیا تھا کہ بچی کے تنسیخ نکاح کیلئے سول کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق حبس بیجا اور حوالگی کے کیس میں تنسیخ نکاح کی کارروائی نہیں ہوسکتی

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان
  • قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، جج آئینی عدالت
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری