پاکستان سعودی عرب، یو اے ای کشیدگی ختم کرانےکیلئےمتحرک
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
سٹی 42 :پاکستان سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیے متحرک ہو گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفد نے یو اے ای کے صدر سے ملاقات کی جہاں وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف دہرایا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے ملاقات میں اپنی کوششوں اور ثالثی کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور سعودی عرب کے بعد یو اے ای کو بھی اعتماد میں لیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے یمن کی صورتحال پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا اور معاملے کو طاقت کے بجائے افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کی تجاویز پیش کیں۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دونوں برادر ممالک میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے پاکستان کے کردار کی پیشکش بھی کی۔
ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ سے رابطے کے بعد یو اے ای صدر کو اعتماد میں لیا گیا،وزیراعظم کی قیادت میں وفد ملاقات کے بعد واپس رحیم یار خان روانہ ہو گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: یو اے ای
پڑھیں:
وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
(اویس کیانی) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پاکستان کے توانائی اور کریٹیکل منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیاگیا۔
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے امریکی توانائی کمپنی مورگن ہیوز انرجی کے صدر گریگوری بلوم اور تیجارہ کیپیٹل کے سی ای او احمد ولید سے ملاقات کی،مورگن ہیوز انرجی اور تیجارہ کیپیٹل بلوچستان میں معدنیات کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔
صدر مورگن ہیوز انرجی گریگوری بلوم نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کے تیل و گیس کی موجودہ فیلڈز کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں جس پروفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے کہاکہ مقامی توانائی پیداوار میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وفاقی وزیر نے ویٹول ایشیا کے سی ای او کیرن گالاگر سے بھی ملاقات کی ،اس موقع پرعلی پرویز ملک نے گوادر میں ویٹول کی جانب سے بنکرنگ آپریشنز کے کامیاب آغاز پر مبارکباد دی اورکہاکہ ویٹول کے ہائی سلفر فیول آئل کو ویری لو سلفر فیول آئل میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی مکمل حکومتی سپورٹ فراہم کریں گے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی نئی بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت دستیاب مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہاکہ حکومت ویٹول سمیت عالمی توانائی کمپنیوں کے ساتھ بانڈڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر بات چیت کر رہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
Ansa Awais Content Writer