پنجاب پولیس کیلیے 20 محافظ وی آرمرڈ سیکورٹی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251231-08-1
لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) پنجاب حکومت نے فسادات، احتجاج و دیگر خطرناک صورتحال سے نمٹنے سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔پنجاب کابینہ نے پنجاب پولیس کے لئے 20 محافظ وی آرمرڈ سکیورٹی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی، پنجاب پولیس کیلئے 20 آرمرڈ وہیکلز 1 ارب 20 کروڑ 36 لاکھ روپے کی خریدی جائیں گی۔سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ایک آرمرڈ سکیورٹی وہیکل کی قیمت 6 کروڑ 1 لاکھ 80 ہزار روپے مقرر کی گئی، پنجاب پولیس کو فسادات، احتجاج، اور دہشت گرد حملوں جیسی خطرناک صورتحال میں امن و امان برقرار رکھنے میں شدید چیلنجز درپیش ہیں۔احمد جاوید قاضی نے انکشاف کیا کہ آرمرڈ گاڑیوں کی کمی کے باعث پولیس کی فوری اور موثر کارروائی کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، موثر کارروائی نہ ہونے کے باعث پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔پنجاب حکومت کے مطابق گاڑیوں کی خریداری سی فسادات، احتجاج اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کی صلاحیت بڑھے گی، پنجاب کابینہ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال، پولیس کو فوری آرمرڈ گاڑیاں فراہم کرنے کا حکم دیا۔مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ شہروں میں فوری رسپانس کیلئے آرمرڈ سکیورٹی وہیکلز تعینات ہوں۔پنجاب حکومت کے مطابق ہائی رسک صورتحال میں پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے تحفظ کیلئے خصوصی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس گاڑیوں کی پولیس کی
پڑھیں:
آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں،دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔
مزید :