Jasarat News:
2026-07-24@05:25:18 GMT

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں برف اور بارش سے سردی کی لہر

اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئے سال 2026 کی آمد سے چند گھنٹے قبل بلوچستان کے شمالی اور مغربی اضلاع قدرتی حسن کے دلکش نظاروں میں ڈھل گئے، جہاں شدید برفباری اور بارش نے پورے خطے کو جنت نظیر  بنادیا۔

زیارت، توبہ اچکزئی، کان مہترزئی، چمن، قلعہ عبداللہ اور قلات کے پہاڑی علاقوں میں ہونے والی بھاری برفباری کے باعث وادیاں، پہاڑ اور درخت سفید چادر میں لپٹ گئے جب کہ میدانی علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار مگر شدید سرد ہو گیا ہے۔

کوئٹہ، پشین، مستونگ، نوشکی اور ژوب میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے، جس کے باعث سرد ہواؤں نے شہریوں کو گھروں میں محدود ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس کے باوجود لوگ قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مغربی ہواؤں کا یہ طاقتور سلسلہ 29 دسمبر کی شب بلوچستان میں داخل ہوا تھا، جو 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران پہاڑی علاقوں میں مزید برفباری جب کہ میدانی اضلاع میں بارش کے امکانات موجود ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ نظام نہ صرف موسم کو سرد بنائے گا بلکہ طویل خشک سالی کے بعد آبی وسائل کے لیے بھی خوش آئند ثابت ہوگا۔

زیارت کی مشہور جونیپر وادیاں، جو اپنی قدرتی خوبصورتی اور تاریخی اہمیت کے لیے دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہیں، مکمل طور پر برف سے ڈھک چکی ہیں۔ ان مناظر نے مقامی افراد کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے سیاحوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔ بڑی تعداد میں سیاح زیارت اور کان مہترزئی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ برفباری کے حسین لمحات کو کیمروں میں قید کر کے یادگار بنا رہے ہیں۔

زیارت اور کان مہترزئی کے برفانی مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں صارفین نئے سال کے موقع پر قدرت کا حسین تحفہ قرار دے رہے ہیں۔ سفید پہاڑ، برف سے لدے درخت اور بادلوں میں لپٹے راستے بلوچستان کے ایک مختلف اور دلکش چہرے کو نمایاں کر رہے ہیں، جو عام دنوں میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

دوسری جانب شدید برفباری اور بارش کے باعث بعض مشکلات بھی سامنے آئی ہیں۔ کوئٹہ سے زیارت اور چمن جانے والی سڑکوں پر پھسلن کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جب کہ کچھ علاقوں میں گاڑیوں کو سست روی کا سامنا کرنا پڑا۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں، جس سے شہریوں کو مشکلات پیش آئیں۔

کوئٹہ شہر میں بارش کے دوران متعدد بجلی کے فیڈرز ٹرپ ہو گئے، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہی۔ صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علاقوں میں کے باعث بارش کے رہے ہیں

پڑھیں:

ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط

پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا