data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان نے غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف آپریشن کے دوران موسیقی کے آلات ضبط کر کے انھیں جلادیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات ننگرہار کے گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی جس میں کہا گیا کہ یہ کارروائی امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی وزارت کے اہلکاروں نے کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جلال آباد شہر میں کارروائی کرتے ہوئے 86 موسیقی کے آلات ضبط کیے گئے اور پھر ان آلات کو ایک مشترکہ کمیٹی کی موجودگی میں جلادیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدامات معاشرے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام اور مذہبی اصولوں کی پاسداری کے لیے کیے جا رہے ہیں جو آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ موسیقی اور اس سے متعلقہ دیگر سرگرمیاں نوجوانوں اور معاشرے کو گمراہ کر سکتی ہیں اس لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔

دریں اثنا شمال مشرقی صوبے تخار میں بھی طالبان نے ایک نجی تقریب میں موسیقی بجانے کے الزام میں کم از کم 25 افراد کو حراست میں لے لیا۔

طالبان حکام نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں مذہبی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں کی گئیں۔ اسلام اور افغان ثقافت میں موسیقی کی گنجائش نہیں۔

یاد رہے کہ اگست 2021 میں اقتدار میں واپسی کے بعد سے ہی طالبان نے ملک میں موسیقی پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

ریڈیو اور ٹیلی ویژن نشریات سمیت سماجی تقریبات، شادیوں، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر موسیقی پر مکمل پابندی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ افغانستان سے متعدد گلوکار، موسیقار اور آلات موسیقی بجانے والے اپنی جانوں کے تحفظ اور روزگار کے لیے بیرون ملک منتقل ہوچکے ہیں۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق