ڈھاکا کی سڑکوں پر پاکستان زندہ باد کی گونج، ایاز صادق کا والہانہ استقبال
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں والہانہ استقبال ہوا، ہم نے مسلسل ’پاکستان زندہ باد، آئی لو پاکستان‘ کے نعرے سنے۔بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان کی نمائندگی کی۔اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ان سے ملاقات ہوئی ۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بتایاکہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر خود چل کر میرے پاس آئے، ہاتھ ملایا اور مسکرا کر ملاقات کی، کیمرے بھی اُن کے ساتھ آئے تھے۔ بھارتی وزیر خارجہ کی ڈھاکا میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، مصافحہ بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ جے شنکر کو خوب اندازہ تھا کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور اُنہیں معلوم تھا کہ یہ سب رپورٹ ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں ایاز صادق کا کہنا تھاکہ جنازہ گاہ کی طرف جاتے ہوئے ہماری گاڑی پر پاکستان کا جھنڈا لگا ہوا تھا اور لوگ جھنڈا دیکھ کر ہاتھ ہلاتے رہے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی مسائل کی وجہ سے گاڑی کا شیشہ کھولنے سے منع کیا تھا لیکن میں نے شیشہ نیچے کیا تو وہاں لوگ کیمرے لیکر آگئے اور تصاویر کھینچنا شروع کردیں۔ان کا کہنا تھاکہ لوگ ہاتھ ملانے لگے ان کو نہیں پتا میں کون ہوں لیکن یہ ضرور پتا تھا کہ پاکستان کا نمائندہ ہوں، وہ ہاتھ ملاتے اور دور سے سلام کرتے رہے، پولیس ان کو دور کرتی تھی وہ پھر آگے آجاتے تھے۔ایاز صادق کا کہناتھاکہ ہم نے ’پاکستان زندہ باد اور آئی لو پاکستان‘ کے نعرے مسلسل سنے، بنگلادیش میں والہانہ استقبال ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی ایاز صادق
پڑھیں:
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
پاکستان میں مختلف اقسام کے ایندھن کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری(mothly data) کردیا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 23 اور ماہانہ 14 فیصد کمی آئی۔
اعداد وشمار کے مطابق مئی 2026 میں11لاکھ 72ہزارٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں، مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ 23اورماہانہ14فیصد کمی آئی۔
مئی میں آئل ریفائنریز کی پیداوارمیں بھی 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سب سےبڑی کمی فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ 64اورماہانہ 79فیصد آئی، فرنس آئل کی فروخت سالانہ بنیادپر80ہزارٹن سےگرکر29ہزارٹن پرآگئی۔
مئی میں سالانہ بنیاد پرڈیزل کی فروخت 32 فیصد کم ہوکر4لاکھ 55 ہزار ٹن جبکہ سالانہ بنیاد پرپیٹرول کی فروخت 12فیصد کم ہوکر6لاکھ 17ہزار ٹن رہی۔
مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
مئی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی فروخت میں 19اوراٹک پیٹرولیم میں 30فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ وافی انرجی کی فروخت 16فیصداورحیسکول پیٹرولیم کی فروخت میں37 فیصد کمی آئی۔