جنوبی وزیرستان اور چترال میں برفباری، معمولاتِ زندگی متاثر
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
لواری ٹنل، کالاش ویلیز، یارخون ویلی، گرم چشمہ اور مڈک لشٹ میں وقفے وقفے سے برفباری ہو رہی ہے۔ دو روز سے جاری برفباری کے نتیجے میں پہاڑوں پر برف کی موٹی تہہ جم چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان اپر کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔ بدر، کانیگرم، مکین، شوال اور شکتوئی میں ہونے والی برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں جبکہ مقامی لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ شدید سردی اور بند راستوں کے باعث روزمرہ امور انجام دینا مشکل ہوگیا ہے۔ دوسری جانب، چترال میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ دوسرے روز میں داخل ہوگیا ہے۔ لواری ٹنل، کالاش ویلیز، یارخون ویلی، گرم چشمہ اور مڈک لشٹ میں وقفے وقفے سے برفباری ہو رہی ہے۔ دو روز سے جاری برفباری کے نتیجے میں پہاڑوں پر برف کی موٹی تہہ جم چکی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق لواری ٹنل روڈ پر برف ہٹانے کا عمل مسلسل جاری ہے، جس کے باعث شاہراہ پر آمد و رفت بحال ہے۔ بالائی علاقوں میں شدید سردی اور برفباری کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے باعث
پڑھیں:
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
(ویب ڈیسک)چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ کے نواحی علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے نکل آئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 191 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کوہ ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل