data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نواب شاہ( نمائندہ جسارت ): نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ روکنے کے پولیسی دعوؤں کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ ڈی آئی جی کے سخت احکامات کے باوجود ضلع پولیس شہید بینظیر آباد کی ’’مؤثر کارروائی‘‘ محض ایک ملزم کی گرفتاری تک محدود رہی۔ تھانہ بی سیکشن نے جمیل آرائیں نامی شخص کو پسٹل سمیت گرفتار کر کے اپنی کارکردگی کا لوہا منوانے کی کوشش کی ہے، جسے عوامی حلقوں نے ’’اونٹ کے منہ میں زیرہ‘‘ قرار دیا ہے۔شہریوں کا طنزیہ سوال ہے کہ کیا پورے نواب شاہ میں صرف جمیل آرائیں نے ہی فائرنگ کی تھی؟ باقی شہر میں جو ’’فائرنگ کے ڈورے‘‘ گونجتے رہے، وہ پولیس کے کانوں تک کیوں نہیں پہنچے؟ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ پریس ریلیز اس بات کا ثبوت ہے کہ شہریوں کا خدشہ درست تھا کہ قانون کا شکنجہ صرف کمزور کے لیے ہے، بااثر افراد کے لیے پولیس کی آنکھیں بند رہتی ہیں۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران نے عراق کے ذریعے بھیجی گئی امریکی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، امریکی اخبار کا دعویٰ
  • بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • ایران کے بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملے، طیارہ گرانے کا دعویٰ
  • ایران کا بحرین میں ایمیزون کے ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنانے کا بڑا دعویٰ
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی