تقریب سے خطاب کر تے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ الخدمت نے ملک میں آنے والے زلزلوں اور سیلابوں میں بھی کام کیا، کورونا کے وبا اور طوفانی بارشوں کے دوران بھی عوام کی خدمت کی، الخدمت کے رضاکار ہر جگہ پہنچے اور ملک وقوم کی خدمت کی، آج الخدمت خدمت کا عنوان بن چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الخدمت کراچی اپنی خدمات کے پچاسویں سال میں داخل ہوگئی، اس سلسلے میں الخدمت کے مرکزی دفتر میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی منعم ظفر خان تھے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ، سیکریٹری جماعت اسلامی حلقہ کراچی توفیق الدین صدیقی، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر واسع شاکر ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی، مختلف پروگرامز کے ڈائریکٹر، شعبہ جات کے سربراہان، منیجرز اور کارکنان موجود تھے۔ تقریب میں الخدمت کی خدمات پچاس سال میں داخل ہونے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور الخدمت کے ریویل لوگو (Reveal Logo) کی نقاب کشائی کی گئی۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ الخدمت نے 1976ء میں جماعت اسلامی کی خدمت کمیٹی کے نام سے خدمت کا سفر شروع کیا، اس وقت لوگوں کی ضروریات و مسائل کے پیش نظر مٹھی بھر آٹا اسکیم کا آغاز کیا گیا اور اس میں نوجوانوں نے بھرپور حصہ لیا، نوجوان گھر گھر جا کر آٹا جمع کرکے اسے کنستر میں محفوظ کرتے اور پھر اسے ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جاتا تھا۔ منعم ظفرخان نے کہا الخدمت نے ملک میں آنے والے زلزلوں اور سیلابوں میں بھی کام کیا، کورونا کے وبا اور طوفانی بارشوں کے دوران بھی عوام کی خدمت کی، الخدمت کے رضاکار ہر جگہ پہنچے اور ملک وقوم کی خدمت کی، آج الخدمت خدمت کا عنوان بن چکی ہے، جہاں خدمت کا نام آتا ہے وہاں الخدمت پہلے موجود ہوتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی کی خدمت کی الخدمت کے خدمت کا خدمت کے

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی