کراچی:

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےگلشن معمارمیں واقع کورئیر آفس میں کارروائی کے دوران آسٹریلیا بجھوائے جانے والے پارسل سےکپڑوں میں جذب 11.6کلوگرام آئس برآمد کرلی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر شہرکے مضافات گلشن معمار میں کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران آسٹریلیا بجھوائے جانے والے مشکوک پارسل کی جانچ پڑتال کی گئی اور اس دوران پارسل سےکپڑوں میں جذب 11.

6کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

دیگر کارروائیوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسلام آباد میں تین مختلف کارروائیاں کی گئیں، جس میں ماڈل ٹاؤن ہمک اسلام آباد میں گاڑی سے 4کلوگرام چرس، سروس روڈ اسلام آباد کے قرب موٹرسائیکل سوار ملزم سے 3کلوگرام، سوہاں اسلام آباد کےقریب گھر سے2.4کلوگرام چرس اور ایک عدد گن برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ کارروائیوں میں 3ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مذکورہ کارروائیوں میں37 لاکھ روپے مالیت کی 21کلوگرام منشیات برآمد کی گئی اور انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد اے این ایف کی گئی

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک