data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کراچی کے منتخب مرد و خواتین نمائندوں کے عظیم الشان بلدیاتی کنونشن سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی حقوق کراچی تحریک اور جدوجہد کے اثرات ملک بھر میں مرتب ہو رہے ہیں اور یہ تحریک پنجاب سمیت پورے ملک میں ایک بااختیار بلدیاتی نظام کے قیام کی جانب بڑھ رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی آج بھی سب سے بڑی جماعت اور عوام کی مؤثر آواز ہے اور بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی پر عوام نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،پہلے بلدیاتی انتخابات میں اور پھر عام انتخابات میں کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کو منتخب کیا لیکن بدقسمتی سے عوامی مینڈیٹ کو چھین لیا گیا، ہمارے میئر کا راستہ روکا گیا اور مسترد شدہ لوگوں کو مسلط کر دیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے اور اس کا مقصد صرف انتخابات جیتنا نہیں، بلکہ پورے ملک میں عدل و انصاف کا نظام قائم کرنا اور اللہ کی رضا حاصل کرنا ہے، ہم کسی سازش یا چور دروازے سے انقلاب نہیں لانا چاہتے بلکہ ہم عوام کی رائے سے حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اپنے علاقوں کی حالت بہتر بنانے اور تعمیر و ترقی کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی،منتخب بلدیاتی نمائندے اپنے علاقوں کی حالت بہتر بنانے اور اسکولوں اور مراکز صحت کو فعال بنانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بھی اپنے ساتھ ملائیں تاکہ شہریوں کو معیاری اور سستی تعلیم و صحت کی سہولتیں ملیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  کراچی میں بے شمار مسائل ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں جو لوگ برسر اقتدار ہیں ان کا ماضی اور حال یہی ہے کہ کراچی سے جتنا ہوسکے لوٹو اور کھاؤ، کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے اچھے کی امید نہیں رکھی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے گزشتہ کئی سالوں سے حق دو کراچی تحریک کے ذریعے نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کیا ہے بلکہ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات بھی کیے ہیں،حق دو کراچی تحریک کے نتیجے میں شہریوں کا جماعت اسلامی پر اعتماد قائم ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بھی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2026 میں تعمیر و ترقی کے کاموں میں مزید تیزی لائی جائے گی اور ممبران کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا،اس وقت شہر میں بے شمار مسائل ہیں اور ہم ان مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا مقصد اقامت دین کی تحریک کو آگے بڑھانا ہے اور اس کے لیے ہم ہر سطح پر عوامی رائے کو ہموار کریں گے اور دعوت دین کے پیغام کو عام کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا نصب العین یہی ہے کہ انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی رضا کے لیے ایک بہتر معاشرہ قائم کیا جائے،ہماری تمام تر سرگرمیاں اسی نصب العین کی یاد دلاتی ہیں اور ہم اپنے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کرتے ہوئے کہا کہ کراچی تحریک کے لیے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی