ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کہاں ہے؟ چیئرمین پی سی بی نے واضح کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی سے متعلق جاری افواہوں پر مختصر مگر واضح ردعمل دیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جب صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ ٹرافی اس وقت کہاں موجود ہے، تو محسن نقوی مسکراتے ہوئے جواب دیا:جہاں بھی ہے، محفوظ ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا، اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے بھی اس موضوع پر کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی کے باقاعدہ بورڈ میٹنگ ایجنڈے میں بھی ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی شامل نہیں تھی، جس کی وجہ سے اس معاملے پر گردش کرنے والی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔