لکی مروت اور بنوں میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: لکی مروت اور بنوں میں الگ الگ فائرنگ کے واقعات میں چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
لکی مروت پولیس کے مطابق سرائے نورنگ شہر میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ڈیوٹی پر مامور تین ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں انچارج نورنگ جلال خان، کانسٹیبل عزیز اللہ اور کانسٹیبل عبداللہ شہید ہوگئے۔ دہشتگرد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے اور شہید اہلکاروں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب بنوں میں منڈان کے علاقے میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کانسٹیبل رشید خان شہید ہوگئے، پولیس کے مطابق وہ گھر سے تھانہ منڈان ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی۔
پولیس نے دونوں علاقوں میں تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جبکہ حالیہ حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے طیل پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نابلس کے جنوب مغرب میں واقع طیل میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے اور چار دیگر زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابضین نے قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گھروں کی طرف براہ راست فائرنگ کی۔