سابق اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی شادی اور خلع سے متعلق پہلی بار انکشاف کیا ہے۔رابی پیرزادہ نے حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کو  انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور اپنے سوشل ورک کے حوالے سے گفتگو کی۔شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے  رابی پیرزادہ نے کہا کہ میری شادی ہوئی اور پھر میں نے خلع لے لی، خلع لینے کی بات پہلی بار بتا رہی ہوں اس سے پہلے نہیں بتائی، شادی شدہ زندگی میں جو بھی مسائل ہوئے اس کے بعد میں نے خلع لے لی۔دوبارہ شادی کرنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق اداکارہ نے کہا کہ ہاں دوبارہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کوئی ایک سمجھوتہ جو نہیں کرنا چاہیے تھا؟ جواب دیتے ہوئے رابی پیرزادہ نے بتایا کہ انہیں اپنے والدین کے دباؤ میں آکر شادی نہیں کرنی چاہیے تھی، ان کی شادی ایک وٹا سٹا (exchange marriage) تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: رابی پیرزادہ نے

پڑھیں:

عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے

حکومت نے بازار اور دکانیں بند کرنے کے اوقاف کار(business hours) تبدیل کر دئیے ۔دکانوں اور کاروباری مراکز کے بند ہونے کے اوقات میں توسیع کا فیصلہ ۔

اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس کمیٹی نے جاری کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا نئے اوقات کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ریسٹورنٹس اور کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے ہونگے ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز ان اوقات سے مستثنیٰ ہوں گیشادی ہالز اور تقریبات کے مقامات رات 10 بجے تک ہی کھلے ہونگے۔

مزید پڑھیں:اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات

فارمیسی، اسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ادارے مستثنیٰ ہونگے صوبائی حکومتیں وفاق کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ان ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، کمیٹی کی ہدایت

متعلقہ مضامین

  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  • جعلی ادویات بیچنا اب آسان نہیں! پاکستان میں پہلی بار جدید ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی