پشاور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے زمونگ کور سے بچوں کے نکالے جانے کے معاملے پر فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے یتیم اور بے سہارا بچوں کیلئے قائم ’’زمونگ کور‘‘ ماڈل انسٹیٹیوٹ کا گزشتہ رات اچانک دورہ کیا اور زمونگ کور میں مقیم بچوں اور انتظامیہ سے ملاقات کی، مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

سہیل آفریدی نے زمونگ کور سے 11 بچوں کے نکالے جانے کے معاملے پر فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔

انہوں نے زمونگ کور میں مقیم بچوں کو فراہم کی جانے والی ہائیجین کٹس کی تقسیم سے متعلق بھی انکوائری کی ہدایت کر دی، زمونگ کور ماڈل انسٹیٹیوٹ کے کلاس رومز میں کیمروں کی تنصیب اور درکار اساتذہ کی فوری فراہمی کا بھی حکم دیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بچوں کیلئے کمپلینٹ سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، زمونگ کور کے نجی کالجز میں زیر تعلیم بچوں کی فیس حکومت ادا کرے گی، انہوں نے ایٹا میرٹ سکالرشپس میں زمونگ کور کے بچوں کیلئے خصوصی کوٹہ مختص کرنے کی بھی ہدایت کی اور زمونگ کور کا اکاؤنٹس سسٹم اور بچوں کو وظیفے کی ادائیگی کے نظام کو ڈیجیٹل کرنے کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ نے کالجز و سپورٹس اکیڈمیز جانے والے بچوں کیلئے ٹرانسپورٹ سروس کی فراہمی کا بھی حکم دیا ہے۔

سہیل آفریدی نے زمونگ کور ماڈل انسٹیٹیوٹ کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا، کھانے کے معیار کا جائزہ لیا، انہوں نے زمونگ کور کے گرلز کیمپس کا بھی دورہ کیا، جہاں گزشتہ دورے کے موقع پر جاری کئے گئے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال حکومت کی آئینی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے، زمونگ کور انسٹیٹیوٹ عمران خان کے احساس وژن کے تحت قائم ہیں اور انہیں اصل روح کے مطابق چلایا جائے گا، زمونگ کور انسٹیٹیوٹ کے تمام معاملات کی بذات خود نگرانی کروں گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی نے نے زمونگ کور بچوں کیلئے بچوں کی کا حکم

پڑھیں:

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ

افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟