اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، علاقائی صورت حال پر غور
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
فوٹو: سوشل میڈیا
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ کے وزیر لیو ہائی شنگ سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے 20 ویں اجلاس کے چوتھے پلینم پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر پاکستان چین تعلقات، پارٹی ٹو پارٹی روابط، علاقائی صورتحال اور سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ساتویں پاکستان چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے بیجنگ روانہ ہو گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر مشترکہ تقریبات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ اسحاق ڈار ساتویں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کے لیے چین میں ہیں۔
قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بیجنگ پہنچنے پر سعودی وزیر خارجہ سے گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید النہیان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان