حج 2026 کی تیاریوں کا آغاز، پاکستان میں لازمی تربیتی پروگرام کا پہلا مرحلہ شروع
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: حج 2026 کے انتظامات کو مؤثر اور منظم بنانے کے لیے حکومتِ پاکستان نے ملک بھر میں لازمی حج تربیتی پروگراموں کے پہلے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ان تربیتی نشستوں کا مقصد عازمینِ حج کو مناسکِ حج، سفری امور اور انتظامی طریقۂ کار سے مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے جبکہ تربیت کے بعد ویکسینیشن کا مرحلہ بھی شروع کیا جائے گا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ایک روزہ لازمی تربیتی سیشنز کا آغاز ہو چکا ہے، جو فروری تک مرحلہ وار ملک بھر میں منعقد کیے جائیں گے۔ وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ یہ تربیتی پروگرام تجربہ کار ٹرینرز اور علما کی نگرانی میں ملٹی میڈیا پریزنٹیشنز کے ذریعے منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ عازمین کو ہر مرحلے پر درپیش امور سے پیشگی آگاہ کیا جا سکے۔
کراچی میں ایک اور ناخوشگوار واقعہ، 3 افراد کنوئیں میں گر گئے
وزارت کے مطابق ان تربیتی نشستوں کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ دورانِ حج کسی قسم کی مشکلات یا ابہام سے بچا جا سکے۔ عازمینِ حج 2026 کی تربیت کا پہلا مرحلہ یکم جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوا، جبکہ تربیتی شیڈول کی اطلاع ’پاک حج 2026‘ موبائل ایپ اور ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد اور دیگر شہروں میں تربیتی سیشنز شروع ہو چکے ہیں، جبکہ آئندہ دنوں میں راولاکوٹ، بدین، نوشہرو فیروز، فتح جنگ، دادو، تھرپارکر، عمرکوٹ، لاڑکانہ، میرپورخاص، شہدادکوٹ اور مانسہرہ میں بھی تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
پنجاب حکومت کا اس سال سیلابی خطرات سے بچاؤ کیلئے اہم فیصلہ
سرکاری میڈیا کے مطابق تربیتی نشستوں کے اختتام پر تمام حج کیمپوں میں لازمی ویکسینیشن کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔ عازمین کو تربیت اور ویکسینیشن سے متعلق مکمل معلومات پاک حج 2026 ایپ، ایس ایم ایس سروس اور وزارتِ مذہبی امور کی ویب سائٹ کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں۔
ادھر سعودی عرب نے حج 2026 کے لیے پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا کوٹہ الاٹ کیا ہے، جن میں سے تقریباً ایک لاکھ 18 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جائیں گے، جبکہ باقی کوٹہ نجی ٹور آپریٹرز کو دیا جائے گا۔ سرکاری حج پیکج کی متوقع لاگت 11 لاکھ 50 ہزار سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان بتائی گئی ہے، جو حتمی معاہدوں سے مشروط ہو گی۔
لاہور کا موسم سرد ہوتے ہی مچھلی کی قیمتیں دگنی ہوگئیں
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔