وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بصارت سے محروم افراد کے معاون رسم الخط بریل کے عالمی دن کے موقع پر اس کے موجد لوئس بریل کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بریل بصارت سے محروم افراد کے لیے علم اور امید کی کرن ہے اور ان کی زندگیوں کو علم سے منور کرنے والے تمام افراد قابلِ تحسین ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بریل کے عالمی دن پر صدر اور وزیراعظم پاکستان کا پیغام

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس قائم کر رہی ہے، جہاں بصارت سے محروم افراد کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سینٹر آف ایکسیلنس سپیشل ایجوکیشن مراکز میں بریل ریڈنگ سسٹم مہیا کیا گیا ہے، جس کے ذریعے درس و تدریس کا مکمل نظام فعال ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سینٹر آف ایکسیلنس اسپیشل ایجوکیشن میں بصارت سے محروم افراد کو بریل پر تعلیم حاصل کرتے دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بصارت سے محروم افراد خصوصی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اور حکومت ان کی تعلیم، تربیت اور خودمختاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو پڑھنا سکھاتا ہے؟

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور انہیں معاشرے کا باوقار اور فعال رکن بنانے کے لیے پنجاب حکومت اپنی کوششیں مزید تیز کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بریل سسٹم مریم نواز نابینا افراد.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بریل سسٹم مریم نواز نابینا افراد بصارت سے محروم افراد افراد کے لیے مریم نواز

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا