بصارت سے محروم افراد کی زندگیوں کو علم سے منور کرنیوالے قابل تحسین ہیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
لاہو(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی زندگیوں کو علم سے منور کرنے والے قابل تحسین ہیں۔
بصارت کی نعمت سے محروم افراد کے رسم الخط ’بریل‘ کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ’بریل‘ کے موجد لوئس بریل کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ “بریل ” بصارت سے محروم افراد کے لئے علم اور امید کی کرن ہے، بصارت سے محروم افراد کی زندگیوں کو علم سے منور کرنے والے قابل تحسین ہیں، پنجاب میں سپیشل افراد کے سینٹر آف ایکسیلنس قائم کر رہے ہیں، بے بصارت افراد کے لئے سینٹر آف ایکسیلنس سپیشل ایجوکیشن سینٹرز میں بریل ریڈنگ سسٹم بھی مہیا کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سینٹر آف ایکسیلنس سپیشل ایجوکیشن میں بے بصارت افراد کر بریل پر پڑھتے دیکھ کر بے پایاں خوشی ہوئی۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ سینٹر آف ایکسیلنس سپیشل مراکز میں بریل نظام کتابت کے ذریعے درس وتدریس کا پورا سسٹم متحرک ہے، بصارت سے محروم افراد سپیشل صلاحیتوں کے مالک ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بصارت سے محروم افراد سینٹر آف ایکسیلنس افراد کے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔