اسد قیصر، جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں کا لاہور کے خفیہ دورے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
اسد قیصر، جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں کا لاہور کے خفیہ دورے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 4 January, 2026 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے لاہور کے خفیہ دورے کا انکشاف ہوا ہے جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر ملاقاتیں کیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اور اسد قیصر نے لاہور کا خفیہ دورہ کیا، دونوں رہنما لاہور میں مقامی تاجر سلمان حسیب چوہدری کی بیٹی کی شادی کی مبارک باد دینے آئے ہیں۔سلمان حسیب چوہدری دو سال قبل تک پی ٹی آئی میں شامل تھے تاہم بانی پی ٹی آئی کے علیم خان سے تعلقات خراب ہونے کے بعد وہ علیم خان گروپ میں شامل ہوگئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے دونوں رہنماوں کا استقبال سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کیا اور اس موقع پر اسد قیصر اور جنید اکبر نے لاہور میں مختلف مقامات پر میٹنگز بھی کیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو اس دورے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ مقامی قیادت کو بلایا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی 9، 10 اور 11 دسمبر کو لاہور آئیں گے اور ان کے دورے کا مقصد تحریک چلانے کے لیے مقامی قیادت سے ملاقاتیں کرنا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹی20ورلڈ کپ،بنگلا دیش کا کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان، میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ ٹی20ورلڈ کپ،بنگلا دیش کا کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان، میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ امریکا کی وینزویلا پر حملے کے بعد مزید کئی ملکوں کے سربراہان کو دھمکی مسئلہ کشمیر تقسیمِ پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق امریکہ نے افغان جنگ میں 763ارب ڈالر خرچ کیے، امریکی انسپکٹر جنرل لکی مروت اور بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4پولیس اہلکار شہید ایلون مسک کا وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کے جنید اکبر دورے کا
پڑھیں:
آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں،دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔
مزید :