data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ادبی، سماجی و ثقافتی تنظیم پاکستان رائٹرز کلب ریاض کے زیرِاہتمام بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 149 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر پُروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں شعراء سمیت کمیونٹی کے مرد و خواتین نے بھر پور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کا شرف اسامہ کو حاصل ہوا جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر فرح نادیہ نے اپنے مخصوص انداز میں سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر تعظیم حسین کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں قائد اعظم کی بصیرت، جدوجہد اور ایمان ، اتحاد ، تنظیم کے زریں اصولوں کو یاد دلاتا ہے جو آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلب کے صدر نوید الرحمن نے کہا کہ آج ہمیں یہ عہد کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے وطن کی آزادی، ترقی اور کامیابی کو برقرار رکھتے ہوئے اسلامی تعلیمات اور قائداعظم کے خوابوں کے مطابق پاکستان کوعظیم تربنائیں گے۔ تقریب سے ڈاکٹر فرح نادیہ ، ڈاکٹر طاہرہ ، زبیر بھٹی ، یوسف علی یوسف ، ڈاکٹر راشد محمود ، سلیم کاوش ، منظر ہمدانی ، اریبہ عاصم، عثمان منور، ولید طاہراعوان ، عنیب ارشد ، مزمل بانڈے اور دیگرنے اپنا اپنا کلام سنا کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا اور داد وصول کی تقریب میں ماحد احمد ، اریبہ عاصم ، عویس اور دیگر بچوں نے تقاریر اور ملی نغمے گا کر تقریب کو خوب رونق بخشی خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر حاضرین نے پاکستان رائیٹرزکلب کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کی۔

مسرت خلیل گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار