اوورسیز پاکستانیزکےلئےکھیلوں کوفروغ دینا قابل تحسین عمل ہے، ندیم اختر
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
معروف سماجی شخصیت اوورسیزرہنما صدر پی او اے ایف انٹرنیشنل سعودی عرب، فوکل پرسن سفارہ پاکستان الریاض سعودی عرب چوہدری ندیم اختر گجرنے کہا کہ دیارغیرمیں بسنے والے اوورسیز پاکستانیزکی ذہنی جسمانی صحت اور تفریح کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا ایک قابل تحسین عمل ہے۔ اس سے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی میں مثبت سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ یہ بات انھوں نے الأحساء سعودی میں حماد میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائل میں بطورمہمانِ خصوصی تقریب تقسیم انعامات میں کہی۔ انھوں نے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کے کپتان چوہدری نثار احمد اور رنر اپ ٹیم کے کپتان محمد الیاس کو ٹرافیاں دیں اورٹورنامنٹ کے انعقاد پربابرہنج ،چوہدری نثار احمد، محمد نواز، ابرار احمد کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں جتنے والی ٹیم کی الکورنیش المغربی کمپنی کے آنر محمد السعدون نے چوہدری نديم اختر گجرکے اعزازمیں تمام کھلاڑیوں سمیت اپنے فارم ہاؤس میں پرتکلف عشائیہ دیا۔ جس میں سابقہ امیدوار ایم پی اے حافظ شعیب انورچٹھہ، بابرہنج، چوہدری نثار احمد، ابرار احمد اور دیگر کھلاڑیوں کے علاوہ مختلف کاروباری کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی، عشائیہ کے آخر میں محمد السعدون نے چوہدری نديم اختر گجر اور کمیونٹی کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا پاکستان سعودیہ کی لازوال محبت اور برادرانہ تعلق پر ہمیں فخر ہے اور یہ مضبوط رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ چوہدری نديم اختر گجر نے محمد السعدون کا پرتکلف دعوت اور عزت افزائی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مزید کہا اس دعوت سے بھی سعودی عوام کے دل میں پاکستانیوں کاکس قدر احترام اور محبت ہے اس کا اظہار ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔
ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔
مزید :