Jasarat News:
2026-07-24@09:27:14 GMT

PIA کی نجکاری کے بعد ریٹائریز کے حقوق و مراعات کے مسائل

اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

PIA ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن (PIAREA) کا 16 واں اجلاس عام گزشتہ دنوں کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ PIA کی نجکاری کے تناظر میں ریٹائریز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پیارے کے صدر کینڈا جمیل احمد خان، جنرل سیکرٹری اسلام آباد/ راولپنڈی حافظ محمد یٰسین چوہدری، مالاکنڈ/ سوات ڈویژن کے صدر رضا خان، لاہور سے فاروق اور دیگر اضلاع سے بھی ذمہ داران شریک ہوئے۔ حافظ یٰسین چوہدری نے تلاوتِ قرآن حکیم اور اس کا ترجمہ سنایا اور اس کے بعد پیارے کے نائب صدر اور بانیان میں سے اہم رکن محمد اسلم ملک جو ایک ہفتہ قبل ہی خالق حقیقی کے پاس چلے گئے، لیگل سیکرٹری (سابقہ) ظہور اللہ فرحت، بلال کھیمانی، لبنیٰ حسن، تہمینہ زمان، فیصل آباد کے صدر قیصر اقبال، رکن چوہدری علی محمد، راولپنڈی کے رکن قیصر انصاری، شیر اللہ خان، ذوالفقار فاروقی اور دیگر مرحومین کے لیے اللہ کے حضور دعائے مغفرت کی گئی۔
اس سے قبل اخوند سرمد خالق، مشتاق باجوہ، رحیم خان اور رحمت علی چوہدری پر مشتمل استقبالیہ کمیٹی نے مہمانوں اور شرکاء کا خیر مقدم کیا۔

پرویز فرید عالیجاہ نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ اجلاس کی صدارت سید طاہر حسن نے کی۔ سیکرٹری جنرل پیارے محمد اعظم چوہدری نے سالانہ رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ PIA ریٹائریز کے مسائل کے حل کے سلسلے میں PIA کی نجکاری کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹ ڈاکٹر افنان اللہ خان، چیئرمین قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی، بیرسٹر نیئر بخاری سیکرٹری جنرل پی پی پی، عبدالقادر مندوخیل ممبر پی پی پی، کے علاوہ PIA کے ذمہ داران اسلم آر خان چیئرمین PIAC، طارق باجوہ چیئرمین PIAHCL (ہولڈنگ کمیٹی)، اسد رسول CEO پی آئی اے ہولڈنگ کمیٹی AVM، عامر حیات CEO، پی آئی اے اور دیگر افسران اعلیٰ و ذمہ داران سے ملاقاتوں کے علاوہ ان حضرات کو مراسلات بھی روانہ کیے گئے۔
ہر چارہ گر کو چارہ گری سے گریز تھا
ورنہ ہمارے زخم کوئی لادوانہ تھے
یکم اکتوبر 2025ء کو PIA ہولڈنگ کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پیارے اور دوسری تنظیم سوفپو کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔ جس میں پیارے کی نمائندگی صدر سید طاہر حسن، سیکرٹری جنرل محمد اعظم چوہدری، SVP اسلام آباد/ راولپنڈی تسنیم جمال اور جنرل سیکرٹری حافظ محمد یٰسین چوہدری نے کی۔ جبکہ سوفپو کے صدر ڈاکٹر عمران اور ممبران سلمان جاوید اور ارشاد غنی شریک ہوئے۔ ہم نے وہاں میڈیکل کو انشورنس کمپنی کے حوالے کیے جانے کی مخالفت کی اور مطالبہ کیا اور درخواست کی کہ پنشن کو EOBI یا وفاقی پنشنرز کے مساوی لا کر اور میڈیکل اور رعایتی ٹکٹوں کی موجودہ پوزیشن کو برقرار رکھتے ہوئے جاری و ساری قرار دیا جائے اور ساتھ ہی PIA (ریٹائرڈ) شناختی کارڈوں کو تبدیل نہ کیا جائے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ صدر شفیق زبیر محی الدین اور CEO اسد رسول نے ہماری گزارشات پر مثبت غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس میٹنگ میں بورڈ ممبران بیرسٹر یوسف کھوسا، حماد تھیمی کے علاوہ اطہر حسین CHRO، اموس (AMOS) ندیم CFO، شاہد رضا GMC بھی موجود اور شریک تھے۔ اس میں پنشن فنڈ ٹرسٹ کے آڈٹ کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی اور چیئرمین ہولڈنگ کمیٹی طارق باجوہ اور CEO اسد رسول کا شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے PIA ریٹائریز کے حقوق کے تحفظ کا عندیہ دیا اور ریٹائریز کے مسائل و حقوق کو سمجھا۔ وہاں بتایا گیا کہ ACT 2016 (CONVERSION) PIACL اور SECP آرڈر مئی 2024ء میں ریٹائریز کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔ اس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

پیارے اجلاس عام و سالانہ رپورٹ کی اشاعت میں جن حضرات نے دامے، درمے، سخنے تعاون کیا ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ آئوٹ اسٹیشنز کے ذمہ داران حاجی عبدالرشید شاہی (مرکزی مشیر)، محمد اشرف (جنرل سیکرٹری فیصل آباد)، منصور ڈھلو (صدر پنڈی/ اسلام آباد) اور حافظ یٰسین چوہدری (جنرل سیکرٹری پنڈی/ اسلام آباد) اور محمد اسلم (جنرل سیکرٹری لاہور) کی خدمات کو سراہا گیا۔ اجلاس عام میں آڈٹ شدہ حسابات برائے سال 2024-2025 پیش کیے گئے۔ اجلاس نے رپورٹ اور حسابات کی منظوری دی۔ اجلاس عام میں آرگنائزنگ سیکرٹری نجم الغنی نے 23 دسمبر 2025ء PIA کی نیلامی کے بعد بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں قرار داد پیش کی۔
’’PIA ریٹائریز کے PIA شناختی کارڈوں (RETIRED) PIA ID CARD کی حیثیت تبدیل نہ کی جائے۔ یہ ریٹائریز PIA کی ملازمت کرکے باعزت ریٹائر ہوئے ہیں۔ مزید یہ کہ پنشن کو EOBI یا وفاقی پنشنرز کی سطح پر لایا جائے۔ میڈیکل کی موجودہ سہولیات اور رعایتی پیسیج کی سہولیات اور حقوق کو برقرار اور جاری رکھا جائے‘‘۔
جنرل باڈی میٹنگ سے اخوند سرمد خالق (لیگل سیکرٹری)، آرگنائزنگ سیکرٹری کیپٹن (ر) شیخ نجم الغنی، محمد یونس کاکا خیل ایڈوائزر اور سید طاہر حسن صدر پیارے نے خطاب کیا۔ صدر پیارے نے تنظیم کی جدوجہد اور کامیابیوں اور رکاوٹوں کے بارے میں بتایا۔ تمام شرکاء حضرات و خواتین کا شکریہ ادا کیا اور باہمی اتحاد و اتفاق پر زور دیا۔ اور بتایا کہ پیارے کی ٹیم اور ساتھی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا کے لیے ریٹائریز کی بے لوث خدمت دیانتداری اور لگن سے انجام دے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین

طاہر حسن گلزار

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنرل سیکرٹری ہولڈنگ کمیٹی ی سین چوہدری ریٹائریز کے اسلام ا باد اجلاس عام طاہر حسن کے صدر

پڑھیں:

مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش

عالمی ادارہ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت میں غیر سرکاری تنظیموں اور تنقیدی آوازوں کو دبانےکا مذموم منصوبہ سامنے لے  آیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت8انسانی حقوق کی تنظیموں نے  فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ کے قواعد میں کی جانے والی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کےمطابق بھارت کے نئےغیرملکی فنڈنگ قوانین، سول سوسائٹی پر سخت نگرانی اورتنظیم سازی کی آزادی کے حق کو دبا رہے ہیں۔ 

انسانی حقوق،پالیسی تحقیق،عوامی شعور،قانونی اصلاحات اورحکومتی احتساب پرکام کرنے والی ہزاروں تنظیمیں  زد میں آئیں گی ، بھارت کے قوانین عالمی اصولوں کیخلاف ہیں جن کے ذریعے این جی اوز پرغیر ضروری اور حد سے زیادہ پابندیاں عائد کی گئیں۔

بھارتی حکومت گزشتہ ایک دہائی میں انسانی حقوق کی 22 ہزار 498تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کر کےانہیں کام سے روک چکی ، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بھی 2016میں این جی اوز پر پابندیوں کے کالے قوانین کو ختم کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ 

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کے  مطابق بھارتی حکومت یہ قوانین  تنقید کرنے والی این جی اوزکو دبانے کیلئے استعمال کر  رہی ہے۔ مالیاتی شفافیت کے نام پر بنائے گئے یہ قوانین دراصل سول سوسائٹی کو کنٹرول کرنے کا ہتھکنڈہ بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • انسانی حقوق کا مغربی تصور سیرت طیبہؐ کی روشنی میں
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش