ملک کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
ملک کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ موٹر وے ایم ون، پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی انٹرچینج تک بند ہے۔
اسی طرح ایم 3، فیض پور سے رجانہ اور ایم 4، فیصل آباد سے شام کوٹ تک بند کردی گئی۔
شدید دھند کے باعث پشاور کا فلائٹ آپریشن بند جبکہ اسلام آباد جزوی متاثر ہے۔
شارجہ سے پشاور جانے والی 2 پروازوں کی روانگی موسم بہتر ہونے تک ملتوی کردی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔