بری امام میں سی ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، پولیس فائرنگ سے حالات کشیدہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بری امام میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران حالات کشیدہ ہو گئے۔
آپریشن سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے تحت کیا جا رہا تھا۔
آپریشن کے آغاز پر پولیس نے اہلِ علاقہ کو زبردستی گھروں سے باہر نکالنا شروع کیا، جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
متاثرہ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی ان کی آنکھوں کے سامنے تباہ کی جا رہی ہے جبکہ انہیں کسی قسم کی متبادل رہائش فراہم نہیں کی گئی۔
سی ڈی اے آپریشن کے خلاف رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے مری روڈ کو بند کر دیا، جس کے باعث مری روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مزید پڑھیں:
احتجاج کے دوران متاثرین نے مطالبہ کیا کہ بے دخلی سے قبل انہیں متبادل جگہ فراہم کی جائے۔
اہلِ علاقہ کی جانب سے مزاحمت پر پولیس نے مزید نفری طلب کر لی، تاہم بڑھتے ہوئے احتجاج اور مری روڈ کی بندش کے بعد انتظامیہ نے آپریشن عارضی طور پر روک دیا۔
بعد ازاں رہائشیوں کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا گیا۔
تاحال انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے متبادل رہائش یا آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آ سکا، جبکہ علاقے میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن بری امام پولیس تجاوزات سی ڈی اے فائرنگ متبادل رہائش مری روڈ منہدم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس تجاوزات سی ڈی اے فائرنگ متبادل رہائش مری روڈ کی جانب سے سی ڈی اے مری روڈ
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔