ایک سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے وزارت داخلہ کیجانب سے افسران کو "جسٹس آف پیس" مقرر کرنے کے اعلامیہ کو معطل کرتے ہوئے اگلی سماعت کیلئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے محکمہ داخلہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو "فیس آف جسٹس" مقرر کرنے کے اعلامیہ کو معطل کر دیا۔ چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل ڈویژن بینچ نے یہ حکم آئینی درخواستوں کی ابتدائی سماعت کے دوران جاری کیا۔ درخواستیں ایڈووکیٹس راحب خان بلیدی، افتخار احمد لانگو اور عبدالبصیر کاکر کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے 30 دسمبر 2025 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے انتظامی افسران کو "جسٹس آف پیس" مقرر کیا، مگر اس فیصلے سے قبل صوبے کے چیف جسٹس سے مشاورت نہیں کی گئی، جو آئین کی دفعات 175(3)، 202 اور 203 کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیشن ججز پہلے ہی بطور ایکس آفیشیو جسٹس آف پیس خدمات انجام دے رہے ہیں، اور انتظامیہ کو عدالتی اختیارات دینا ایک متوازی عدالتی نظام قائم کرنے کے مترادف ہے۔ عدالت نے درخواستوں کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور حکم دیا کہ اگلی سماعت تک نوٹیفکیشن پر عملدرآمد معطل رہے۔ عدالت نے حکم نامے کی نقول ایڈووکیٹ جنرل کے دفتر بھیجنے کی بھی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کو "جسٹس آف پیس" مقرر کرتے ہوئے اختیارات دیئے گئے تھے، جسے عدالت میں چیلنج کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کا موقف ہے کہ یہ فیصلہ حکومت کا ہے، جس پر عملدرآمد کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جسٹس آف پیس افسران کو

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج