Daily Mumtaz:
2026-07-24@09:36:29 GMT

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر حملہ، ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر حملہ، ملزم گرفتار

 

اوہائیو(ویب ڈیسک) حملے کے وقت خوش قسمتی سے نائب صدر اور ان کی اہلیہ گھر میں موجود نہیں تھیں۔امریکی ریاست اوہائیو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی نجی رہائش گاہ پر حملہ آور نے کھڑکی توڑ کر گھسنے کی کوشش کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور نے جھنجھلاہٹ کے عالم میں گھر کے پاس کھڑی سیکریٹ سروس کی کار کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔تاہم اس حملے کے وقت خوش قسمتی سے نائب صدر اور ان کے اہلِ خانہ گھر پر موجود نہیں تھے اور حملہ آور گھر میں گھسنے میں ناکام بھی رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نائب صدر کے گھر پر حملے کے فوری بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔مشتبہ ملزم سے حملے کے محرکات جاننے کے لیے ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ ذاتی نوعیت کا تھا یا اس کے پیچھے کوئی سیاسی یا دیگر محرکات کارفرما تھے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس کو اپنے عہدے کے باعث 24 گھنٹے سیکریٹ سروس کی سیکیورٹی حاصل ہوتی ہے۔

تاہم ان کی نجی رہائش گاہ پر سیکیورٹی کا انتظام ان کے سفری شیڈول اور موجودگی کے مطابق کم یا زیادہ کیا جاتا رہتا ہے۔

حکام نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ نائب صدر اور ان کے اہلِ خانہ کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے لائی جائیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حساس معلومات لیک ہونے کا معاملہ، جے ڈی وینس کے قریبی سکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری