اسلام آباد:(نیوزڈیسک)
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے 72 شوگر ملز کو جرمانے کے کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلی جمعرات تک ملتوی کر دی۔

مسابقتی کمیشن کی سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

وکیل مسابقتی کمیشن عصمہ حامد نے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ نے کمیشن کے بجائے ٹریبونل کو ریمانڈ کیا، ہم چاہتے ہیں آرڈر میں ٹریبونل کے بجائے کمیشن کو کیس سننے کے الفاظ شامل کیے جائیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ آپ کی اپیل میں بس اتنی سی استدعا ہے تو ہم آرڈر کر دیتے ہیں۔

جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ہم تمام فریقین کو سن کر ہی فیصلہ کریں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مسابقتی کمیشن میں کیسز سالوں سے زیر التواء رہتے ہیں۔

مسابقتی کمیشن کے چار ممبران نے درخواست گزار شوگر ملز کے کیس کی سماعت کی، جس میں چیئرمین اور ایک ممبر نے جرمانے عائد کیے جبکہ دیگر دو ممبران نے شوکاز نوٹس کالعدم قرار دے کر دوبارہ انکوائری کا حکم دیا۔ چونکہ فیصلہ دو دو ممبران سے برابر ہوا، اس لیے ایکٹ کی شق 24(5) کے تحت چیئرمین کو فیصلہ کن ووٹ کا اختیار حاصل رہا۔

درخواست گزاروں نے متعلقہ ٹریبونل سے رجوع کیا، جس نے 90 روز میں کیس دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ اس فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی گئی۔

سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ چیئرمین کا نیم عدالتی کارروائی میں شامل ہونا اور پھر دوبارہ فیصلہ کن ووٹ دینا ڈبل ووٹ کے مترادف ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ شق 24(5) کا استعمال صرف انتظامی پہلو پر ہو سکتا ہے، اور ٹریبونل 90 روز میں کیس سن کر فیصلہ کرے گا۔
کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی انعامی رقم کا کراچی اوپن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ2026 منگل سے شروع ڈی ایچ اے کریک کلب میں شروع ہورہاہے۔مجموعی طور پر2 لاکھ 42 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کا پی ایس اے کا گولڈ ایونٹ 11 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

دنیا کے معروف کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے چھ روزہ ٹورنامنٹ کے مینز اور ویمن ایونٹ کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار 5سوڈالر کی مساوی رقم رکھی گئی ہے۔دونوں ایونٹس میں پہلے ٹاپ 8،8کھلاڑی براہ راست دوسرے راؤنڈ میں شرکت کریں گے۔پہلے روز ہر ایونٹ میں 8،8 میچز کھیلے جائیں گے۔

مینز ایونٹ میں عالمی نمبر4 مصر کے کریم جواد کو ٹاپ سیڈ اور ان کے ہم وطن عالمی نمبر 7 مروان الشورباگے سیڈ 2 کھلاڑی قرار پائے ہیں۔ عالمی 42 ہانگ کانگ کے ہنری لیونگ کی دستبرداری کے بعد پاکستانی نثراد امریکی کھلاڑی شاہ جہاں کو ایونٹ میں شامل کرلیا گیا۔

مینز ایونٹ میں شریک چار پاکستانی کھلاڑیوں میں عالمی انڈر23 چیمپئن و عالمی 38 نور زمان اورعالمی نمبر47 محمد اشعب عرفان براہ راست ایونٹ کا حصہ ہیں جبکہ سابق قومی چیمپئن ناصراقبال اور طیب اسلم کو وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے۔

ویمن ایونٹ میں مصر کی عالمی نمبر 3 امینہ عرفی ٹاپ سیڈ اور ملائشیا کی سیواما سانگری سیڈ2ہیں۔2 پاکستانی کھلاڑیوں کو وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے ان میں سماعت و قوت گوائی سے محروم ثنا بہادر اور مریم ملک شامل ہیں۔ پہلے راؤنڈ میں تمام پاکستانی کھلاڑی اپنی قسمت آزمائیں گے۔

نور زمان کا فرانس کے میلویل سیانی مانیکو،اشعب عرفان کا عالمی نمبر 56 جاپان کے آر ٹر ٹسوکی، طیب اسلم کا اسپین کے عالمی نمبر 34 ایکر پجاریز اور ناصر اقبال کا مصر کے مصطفی السرتے سے مقابلہ ہوگا۔

ثنا بہادر کا مصر کی عالمی نمبر 35 مریم اور مریم ملک کا ہانگ کانگ کی عالمی نمبر 34 سن یک چان سے ٹکراو طے ہے۔

عالمی رینکنگ کے حامل بھارت کے 4 مرد کھلاڑی ابھے سنگھ،ا میت ٹنڈن، وید چھوٹرانی اور ویلا وان سینتھی کمار اور خاتون کھلاڑی عالمی نمبر 28 انابت سنگھ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر رہے۔

دریں اثنا سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈی ایچ اے کریک کلب کے اسکواش کمپلیکس پر چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب ہوئی۔

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے برگیڈیئر رائے عاصم مصطفی اور اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کھلاڑیوں کو سونیئرز پیش کیے۔

غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان میں تاریخی انعامی رقم کے انٹرنیشنل اسکواش ایونٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ ٹورنامنٹ میں دلچسپ اور سنسنی خیزمقابلے دیکھنے میں آئیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مسابقتی کمیشن سپریم کورٹ نے عالمی نمبر ایونٹ میں

پڑھیں:

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔

فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا