ہمارا وینزویلا سے موازنہ نہیں کیاجاسکتا، وزیراعظم گرین لینڈ
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
گرین لینڈ کے وزیراعظم جنز فریڈرک نیلسن کا کہنا ہے کہ ہمارا وینزویلا سے موازنہ نہیں کیاجاسکتا، امید ہے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر ہوجائیں گے۔
وزیراعظم گرین لینڈ نے کہا کہ ہم اس مقام پر نہیں پہنچے ہیں جو سوچیں کہ ہمارے ملک پر راتوں رات قبضہ ہوسکتاہے۔
جنز فریڈرک نیلسن کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کے ساتھ براہ راست رابطہ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں، امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم گرین لینڈ نے مزید کہا کہ ہمارا وینزویلا سے موازنہ نہیں کراسکتے، ہم ایک جمہوری معاشرہ ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گرین لینڈ
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔