شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نےشمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر کا الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان (این ڈی ایم اے) کےمطابق گلگت بلتستان ، کشمیر،بالائی خیبرپختونخوا،پوٹھوہار ریجن میں شدید سردی رہےگی،شمالی بلوچستان میں بھی شدید سردی برقرار رہنےکا امکان ہے،کوئٹہ، زیارت اورقلات میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
الرٹ میں کہاگیا ہےکہ شدیدسردی کے باعث سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوسکتا ہےاس لئے شہری احتیاط کریں،شدید سردی سےفصلوں کو بھی نقصان پہنچنےکا خدشہ ہے،میدانی علاقوں میں ممکنہ شدید دھند کے باعث صبح کے وقت سفر میں احتیاط کی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔