data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں آئینی انحراف، جمہوری اقدار کی پامالی، عوامی مینڈیٹ کی توہین اور سیاسی انتقام ناقابلِ قبول ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان ہر حال میں آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ، شفاف انتخابات اور عوامی حقوق کے دفاع کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ 8 فروری کو پاکستان بھر میں پْرامن احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور جلسے منعقد کیے جائیں گے تاکہ حکمرانوں کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ قوم آئین سے انحراف برداشت نہیں کرے گی۔ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈرسینیٹ چیئرمین ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صوبائی دفتر وحدت ہاوس کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علیم عادل شیخ اور زین شاہ نے وفد کے ہمراہ سے ملاقات کی۔سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ مظلوم عوام کے حقوق کے تحفظ اور جمہوری جدوجہد میں باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے موجودہ حکمران نے ملکی آئین کو اپنے مقاصد کی خاطر بہت نقصان پہنچا رہے ہیں اور اس عمل میں وہ جماعت بھی شامل ہے جس کے بانی کا کردار اس ملک کی آئین سازی میں اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوام کے بنیادی و جمہوری حقوق کے تحفظ کیلیے 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے اس احتجاج سے اظہار یکجہتی بیرون ملک مقیم پاکستان بھی کریں گے۔ علیم عادل شیخ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ عوامی امنگوں کے مطابق جدوجہد کو مزیدمنظم کیا جائے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین سید زین شاہ نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور شفاف انتخابات ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔آئین بحالی کی یہ تحریک ہر فورم پر عوام کی آواز بن کر جدوجہد رکھے گی۔رہنماوں نے عوام، وکلا، طلبہ، سول سوسائٹی اور تمام جمہوریت پسند قوتوں سے اپیل کی کہ وہ 8 فروری کے احتجاج میں بھرپور شرکت کر کے آئین کے تحفظ کی اس جدوجہد کو کامیاب بنائیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تحریک تحفظ ا ئین پاکستان

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • خارجہ کامیابیاں یا داخلی استحکام؟
  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت