بدین ،بیوی کے قتل میں ملوث شوہر کو عمر قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260107-11-5
بدین(نمائندہ جسارت)بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا۔ ڈسٹرکٹ پولیس بدین نے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف مؤثر تفتیش اور مضبوط قانونی پیروی کے ذریعے ایک اور اہم عدالتی کامیابی حاصل کر لی ہے، جہاں بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عدالت کی جانب سے سخت سزا سنا دی گئی ہے۔ مورخہ 20 جولائی 2022ء کو تھانہ کھوسکی کی حدود میں شادی شدہ خاتون مہر النساچانڈیو کو اس کے شوہر صدام حسین چانڈیو نے گھریلو تنازعہ کے دوران قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کھوسکی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کیخلاف قتل کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا ۔ مذکورہ مقدمہ کی تفتیش انسپکٹر مولچند میگھواڑ نے انتہائی محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کے ساتھ مکمل کی۔ دورانِ تفتیش تمام ضروری شواہد، گواہان کے بیانات اور ٹھوس ثبوت اکٹھے کر کے عدالت میں پیش کیے گئے، جس کی بدولت استغاثہ نے مقدمہ کو کامیابی سے ثابت کیا۔تمام شواہد اور مؤثر پیروی کی بنیاد پر ایڈیشنل سیشن جج بدین طاہر حسین عباسی کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم صدام حسین چانڈیو کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں تھا، جسے سزا سنائے جانے کے بعد مزید قید کاٹنے کیلیے ڈسٹرکٹ جیل بدین روانہ کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔