کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع رئیس گوٹھ سے دھماکا خیز برآمدگی کیس میں گرفتار فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کو جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بلدیہ رئیس گوٹھ سے برآمد ہونے والے 2 ہزار کلو دھماکا خیز مواد کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں گرفتار ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

اے ٹی سی کی منتظم عدالت نے فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشتگردوں کو 24 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

کیس کی سماعت کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں متظم عدالت میں ہوئی جہاں ملزم نیاز قادر عرف کنگ، ہمدان عرف فرید اور جلیل احمد عرف فرید شامل کو جج کے روبرو پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں

بلدیہ رئیس گوٹھ سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد ہونے کے کیس کا مقدمہ درج

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کو رئیس گوٹھ بلدیہ سے گرفتار کیا گیا، ان کا تعلق کالعدم بی ایل اے کے بشیر زیب گروپ سے ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے بارودی مواد سے بھرے ڈرم، ڈیٹونیٹر، بارود سے بھرےگیس سلنڈر اور دیگر دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، ملزمان سے تفتیش کرنی ہے ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے ملزمان کو 24 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان یہ بارودی مواد بلوچستان سے لائے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی افسر کی مدعیت میں دھماکا خیز مواد برآمدگی کا مقدمہ درج ہوا تھا جبکہ اتوار کی رات فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کراچی کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے 2 ہزار کلو بارودی مواد برآمد کیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دھماکا خیز مواد رئیس گوٹھ سے سی ٹی ڈی کے مواد برا

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار