data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260107-11-11
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنمااورسابق یو سی ناظم وچیئرمین سی سی 28 گلستان کالونی ،ممبرامن کمیٹی میاںطاہر ایوب نے کہاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نمایاںکمی کے باجود ضلعی انتظامیہ پبلک انسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہیں کرواسکی۔حکومت کی جانب پیٹرول اور ڈیزل سستا کیا گیا لیکن اس کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی نہیں کی اور مسافروں سے پرانے کرائے ہی وصول کئے جا رہے ہیں۔ کرایوں میں کمی نہ ہونے کی وجہ سے کئی جگہوں پر مسافروں اور ڈرائیورز کے درمیان بحث و مباحثہ ، لڑائی جھگڑے، گالی گلوچ دیکھنے کو مل رہا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ آنا متعلقہ اداروں کی نااہلی ہے۔ حکومت کی جانب سے ایندھن سستا ہونے کے باوجود کرایہ ناموں پر نظرثانی نہ ہونا حکومتی اداروں کی غفلت ہے۔ ٹرانسپورٹرز من مانی وصولیوں میں مصروف ہیں جبکہ نگرانی کے ذمہ دار ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب پیٹرول کی قیمتوں میں دو چار روپے کابھی اضافہ ہوتا ہے تواگلے روز ٹرانسپورٹرز کرایوں میں من مرضی کا اضافہ کر دیتے ہیں اور اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تو ٹرانسپورٹرز اور رکشہ ڈرائیورز خاموشی اختیار کر لیتے ہیں ۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے جس سے غفلت ناقابلِ قبول ہے۔ انہوںنے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کو پابندکیا جائے کہ وہ کرایوںکاسرکاری نوٹیفکیشن جاری کروائیں اور اس پر سختی سے عمل درآمدبھی کروائیں اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے۔

وقائع نگار خصوصی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرایوں میں کمی کی قیمتوں

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ سیکٹر متاثر, بس اڈے پر مسافروں میں نمایاں کمی
  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے