بلوچستان گرینڈ الائنس کے قائدین کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260107-11-12
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ زون نے بلوچستان گرینڈ الائنس کے قائدین کے خلاف گرفتاریوں، گھروں پر چھاپوں اور کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے چادر اور چار دیواری کی پامالی اور آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔پی ایم اے کوئٹہ زون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان گرینڈ الائنس سے وابستہ ملازمین اپنے جائز حقوق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں، مگر حکومت کی جانب سے اپنی ہی تشکیل کردہ کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد نہ کرنا ہٹ دھرمی اور بے حسی کا مظہر ہے۔ بیان کے مطابق دیگر تمام صوبوں میں یہ الاؤنسز دیے جا چکے ہیں، جبکہ بلوچستان کے ملازمین کو ان کے آئینی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔پی ایم اے نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں سب سے زیادہ متاثر نچلا عملہ ہو رہا ہے، جہاں 20 ہزار روپے تنخواہ پر گزارا ممکن نہیں رہا۔ بیان میں نشاندہی کی گئی کہ منتخب نمائندے اپنی مراعات میں کئی گنا اضافہ کر چکے ہیں، جبکہ سرکاری ملازمین بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں، جس کے باعث متعدد افراد سرکاری نوکریاں چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔بیان میں واضح کیا گیا کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے پرامن اور جائز احتجاج کو روکنے کے لیے تشدد، گرفتاریاں یا کسی بھی غیر قانونی حربے کا استعمال ناقابلِ قبول ہے۔ پی ایم اے کوئٹہ زون نے بلوچستان گرینڈ الائنس کے آرگنائزر پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ کے گھر پر چھاپے اور ان کے گھر کو گھیرے میں لینے کے اقدام کو قابلِ مذمت اور نفرت انگیز عمل قرار دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلوچستان گرینڈ الائنس کے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :