Daily Mumtaz:
2026-07-24@04:57:31 GMT

فرحاد کوہکن مسلم لیگ (ق) ڈنمارک کے چیف کوآرڈینیٹر مقرر

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

فرحاد کوہکن مسلم لیگ (ق) ڈنمارک کے چیف کوآرڈینیٹر مقرر

اسلام آباد/اوسلو(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) (اسکینڈینیویا) کے صدر چوہدری محمد رزاق نے مرکزی قائد چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر فرحاد کوہکن کو پاکستان مسلم لیگ (ڈنمارک) کا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فرحاد کوہکن کو پارٹی کی تنظیمِ نو، استحکام اور رکنیت میں توسیع کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ وہ پارٹی کے نظریے کے فروغ، اسلامی اقدار کے تحفظ اور تنظیمی نظم و ضبط کو مضبوط بنانے کے لیے فعال کردار ادا کریں گے۔صدر پاکستان مسلم لیگ (اسکینڈینیویا) چوہدری محمد رزاق نے کہا کہ یہ تقرری وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز اور پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین کی مشاورت اور قیادت میں کی گئی ہے، جس کا مقصد یورپ بالخصوص اسکینڈینیوین ممالک میں پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانا ہے۔اس موقع پر فرحاد کوہکن نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سالک حسین سمیت پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ اور پاکستان و بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے درمیان رابطے مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔چوہدری محمد رزاق نے ناروے اور دیگر یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ پارٹی قیادت کے وژن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کو مضبوط بنانے کے لیے مکمل تعاون کریں اور تنظیمی استحکام و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان مسلم لیگ

پڑھیں:

جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت

تقریب سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، معروف عالمِ دین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی، معروف اہلِ سنت عالمِ دین مفتی فضل ہمدرد، مولانا سید عروج زیدی اور مولانا سید فرخ عباس سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء کے لیے سبیلِ حسینی اور تبرکات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے فروغ کے لیے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میناب اسکول کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: میثم عابدی

جامعہ کراچی میں آئی ایس او ڈسٹرکٹ پروفیشنل اور دفترِ مشیر امورِ طلبہ کے زیر اہتمام سالانہ یومِ حسینؑ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں جامعہ کے اساتذہ، طلبہ، علمائے کرام اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان امتیاز کی علامت بنی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی کا مقصد انسانیت کو گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت کی روشنی سے آشنا کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جمہوری اسلامی ایران امریکا اور اسرائیل کے خلاف جس استقامت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کر رہا ہے، وہ تعلیماتِ حسینی کا عملی مظہر ہے۔ تقریب کے مقررین میں معروف عالمِ دین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ کربلا شعور، بصیرت اور حق شناسی کا راستہ ہے، حضرت امام حسینؑ نے اپنی لازوال قربانی سے دینِ اسلام کو نئی حیات عطا کی جبکہ سیدالشہداءؑ سے محبت درحقیقت رسولِ اکرم ﷺ سے محبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی تاریخِ انسانیت کی عظیم ترین قربانی ہے۔

معروف اہلِ سنت عالمِ دین مفتی فضل ہمدرد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے دینِ اسلام کی سربلندی اور حق کی بقا کے لیے عظیم قربانی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حسینیت کا راستہ ہی پاکستان میں امن، اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دے سکتا ہے۔ اسی موقع پر مولانا سید عروج زیدی نے کہا کہ واقعۂ کربلا پوری انسانیت کے لیے ایک ہمہ گیر نمونۂ عمل ہے، جو انسان کو بیداری، حق شناسی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ تقریب کے درمیان شیعہ اور سنی شرکاء نے مولانا سید فرخ عباس کی اقتدا میں باجماعت نمازِ ظہرین ادا کی۔ شرکاء کے لیے سبیلِ حسینی اور تبرکات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے فروغ کے لیے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میناب اسکول کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ یوم حسینؑ میں مختلف طلبہ تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان