تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں چین کو وینزویلا سے تیل کی فراہمی میں کمی آئے گی اور یہ آزاد ریفائنریوں کے لیے تیل کے ایک اہم ذریعے کو محدود کر دے گا۔ دنیا کے سب سے بڑے خام تیل درآمد کنندہ کے طور پر چین، روس، ایران اور وینزویلا کے تیل کا ایک بڑا خریدار رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاطینی امریکہ کے ملک وینزویلا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کیوجہ سے تیل کی فراہمی رکنے کے بعد چین ایرانی بھاری خام تیل کی تلاش میں ہے۔ آئندہ مہینوں میں چین کی آزاد (نجی) ریفائنریاں، امریکہ کی جانب سے روکے گئے وینزویلا کے تیل کے کارگو کی جگہ، ایران سمیت دیگر ذرائع سے بھاری خام تیل کی طرف رجوع کریں گی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، کاراکاس اور واشنگٹن کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت وینزویلا زیادہ سے زیادہ دو ارب ڈالر مالیت کا خام تیل امریکہ کو برآمد کرے گا۔ 

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں چین کو وینزویلا سے تیل کی فراہمی میں کمی آئے گی اور یہ آزاد ریفائنریوں کے لیے تیل کے ایک اہم ذریعے کو محدود کر دے گا۔ دنیا کے سب سے بڑے خام تیل درآمد کنندہ کے طور پر چین، روس، ایران اور وینزویلا کے تیل کا ایک بڑا خریدار رہا ہے، ایشیا میں جہازوں پر موجود وینزویلا کا تیل اب بھی چین کی تقریباً 75 دن کی طلب پوری کرنے کے لیے کافی ہے، تاہم وہ چینی ریفائنریاں جو وینزویلا کے تیل پر انحصار کرتی ہیں، غالباً مارچ اور اپریل کے مہینوں میں روس اور ایران کی سپلائی کی طرف رخ کریں گی، چین کینیڈا، برازیل، عراق اور کولمبیا سے بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے، خریداروں نے تاحال متبادل ذرائع کی تلاش سنجیدگی سے شروع نہیں کی، جبکہ ایرانی بھاری خام تیل ایک مناسب اور کم لاگت متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وینزویلا کے تیل خام تیل تیل کی چین کی

پڑھیں:

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران