ملک بھر میں مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، شہری پریشان
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
ملک بھر میں چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے جس کے باعث عام شہریوں بالخصوص غریب اور متوسط طبقے کے لیے بنیادی اشیائے خوردونوش خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت اب 670 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گیا ہے جب کہ صاف گوشت کی قیمت 750 روپے فی کلو گرام کی ریکارڈ سطح عبور کر گئی ہیزندہ برائلر فارم کی قیمت 383 روپے، ہول سیل میں 397 روپے اور پرچون مارکیٹ میں 411 روپے مقرر کی گئی ہے۔گوشت کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ فارمی انڈے بھی مہنگے ہو گئے ہیں جو اب 360روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مرغی اور انڈے جیسی بنیادی اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے صارفین کے بجٹ پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے جس سے غریب اور متوسط طبقے کے لیے روزمرہ کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ یہ صورتحال سماجی سطح پر بھی تشویش کا باعث بن رہی ہے۔دوسری جانب تاجر برادری کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ پیداوار، خوراک کی سپلائی اور مارکیٹ میں بڑھتی لاگت ہیاگر یہ سلسلہ جاری رہا تو مستقبل میں عوام کے لیے چکن اور انڈے جیسی بنیادی اشیائے خوردونوش کی دستیابی مزید مشکل ہو سکتی ہے جس سے مہنگائی میں اضافے کا دائرہ وسیع ہو جائے گا
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اشیائے خوردونوش کی قیمتوں
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی