—فائل فوٹو

قومی ایئر لائن نے لاہور سے بھی لندن کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے ترجمان قومی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز پی کے 757، 30 مارچ کو لاہور سے لندن روانہ ہو گی۔ لاہور سے لندن کے لیے پروازیں ہیتھرو ایئر پورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی۔

ترجمان نے کہا کہ 6 سال کے وقفے کے بعد پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے، لندن قومی ایئر لائن کے نیٹ ورک کے ابتدائی بین الاقوامی روٹس میں شامل ہے۔

قومی ایئر لائن کا اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

29 مارچ سے اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی: ترجمان

انہوں نے کہا کہ پروازوں کی شروعات سے برطانیہ کے لیے قومی ایئر لائن کی پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 7 ہو جائے گی، پابندی سے قبل قومی ایئر لائن پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 10 پروازیں چلا رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ لندن کے لیے پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا، قومی ایئر لائن پہلے ہی اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 3 پروازوں کا اعلان کر چکی ہے۔

ترجمان قومی ایئر لائن نے کہا کہ اسلام آباد سے لندن کی پروازیں 29 مارچ سے شروع ہوں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسلام آباد سے لندن قومی ایئر لائن سے لندن کے لیے لاہور سے ہفتہ وار

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم