اسلام آباد،جی 12 میں بچہ سیوریج کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 8 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) سیکٹر جی 12 مہر آبادی میں تین سال کا بچہ سیوریج کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے قانون کارروائی کرکے لاش ورثا کے حوالے کردی۔ اسلام آباد ضلعی انظامیہ کے مطابق علاقہ مکینوں نے خالی پلاٹ میں گڑھا کھود رکھا تھا ۔ ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔شہر اقتدار میں 3 سال کے نعمان کیلئے اپنی ہی گلی مقتل بن گئی۔

جی 12 کی کچی آبادی میں کمسن بچہ کھیلتے کھیلتے سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا۔ جسے واپس نکالنے تک معصوم دم توڑ چکا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے بعد موت حادثاتی قرار دے دی۔مہر آبادی کے مکینوں کا کہنا ہے خالی پلاٹ میں کھڑے سیوریج پانی کی بارہا شکایات کے باوجود انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا غیر قانونی طور پر قبضے کی جگہ قائم مہر آبادی میں مکینوں نے ایک پلاٹ میں کھدائی کرکے سیوریج نما گڑھا بنا رکھا تھا، بچے کی موت علاقہ مکینوں کی جانب سے کھودے گئے اسی گڑھے کے پانی میں گرنے سے ہوئی، ترجمان کے مطابق کھدائی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی پر وزیراعظم برہم،نوٹس لے لیا اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی پر وزیراعظم برہم،نوٹس لے لیا بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175کروڑ،8ویں 185کروڑ روپے میں فروخت فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش کے ایئرچیف کی ملاقات، دفاعی تعلقات کے فروغ کا عزم امریکا سے تعلقات،سفیر پاکستان کی معاشی و سیکیورٹی تعاون کے فروغ پر اہم ملاقاتیں طلال چوہدری کیخلاف شواہد ہیں لیکن اثرورسوخ کے باعث انہیں صرف وارننگ جاری کی گئی،حکام الیکشن کمیشن TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سیوریج کے پانی میں ڈوب اسلام آباد

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا این سی سی آئی اے فیز 3 کے گریڈ 16 تا 18 کے افسران کو بڑا ریلیف
  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم