data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں امریکا کی جانب سے وینزویلا پر حملے اور صدر کو گرفتار کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اس ضمن میں اقوام متحدہ کی خاموشی اور عملی اقدامات نہ کرنا سوالیہ نشان ہے ؟ امریکا دنیا کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے پہلے ایک ایک کرکے مسلم ممالک اور ان کی طاقت کو ختم کیا۔ عراق، کویت، لبنان، برما ، ایران، شام ، یمن،فلسطین ، افغانستان و دیگر ممالک شامل ہیں۔ اب امریکا کی نظریں دوسرے ملکوں کے وسائل اور تیل پیداوار پر ہیں جس سے ثابت ہوا کہ امریکا ۔ اسرائیل اور بھارت دنیا میں امن نہیں چاہتے بلکہ دہشت گردی پھیلا کر امن کو برباد کر رہے ہیں۔ اسرائیل امن معاہدے کے باوجود نہتے فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے اور دنیا خاموش تماشائی ہے روزانہ درجنوں افراد کو بیدردری سے شہید کیا جا رہا ہے سیکڑوں افراد کو بے گھر کیا جارہا ہے مگر عالمی قوتیں ، اقوام متحدہ اور OICکچھ کرنے سے قاصر ہیں۔ محمد خالد قادری نے نیپال میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے خلاف گہری سازش قرار دیا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا بھر کے مسلم ممالک آپس میں متحد و منظم ہوکر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں اور انہیں شکست فاش دیں۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران