data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260109-08-12
لاہور(صباح نیوز)چیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوآرڈینیٹر وزیراعظم پاکستان حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ  سعودی عرب مسلمانوں کی وحدت اور اتحاد کا مرکز ہے،پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں کے تعلقات ہیں۔ لاہور میں حافظ طاہر محمود اشرفی کی سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات ہوئی۔ جس میں پاک سعودیہ تعلقات، امت کی وحدت، اتحاد، سعودی عرب میں موجود پاکستانی برادری کے احوال اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہمارا تعلق ایمان اور عقیدے کا ہے، سعودی عرب مسلمانوں کی وحدت اور اتحاد کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی و استحکام اور دفاع ہر مسلمان کو عزیز ہے۔ نواف سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کے درمیان عالم اسلام کے مسائل پر مضبوط روابط ہیں، سعودی عرب کی ترقی اور تعمیر میں پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا خود کو پاکستان کا سفیر قرار دینا پاک سعودیہ محبت اور تعلقات کی اعلیٰ مثال ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کی وحدت

پڑھیں:

علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم